وجی

لائبریرین
زیادہ تر تو یہاں آم، مطلب بے نشان آم، کا موسم اپریل تا جون تک ہی ہوتا ہے۔ پہلی بارش ہوتے ہی لوگ آم کھانا بند کر دیتے ہیں کہ کیڑے پڑ جاتے ہیں۔ اگرچہ اسی زمانے میں دکن سے باہر کے آم۔ دسہری، لنگڑا وغیرہ آنے شروع ہوتے ہیں
سر جی ہمارے یہاں تو جون سے آم آجاتے ہیں اور پھر جوں جولائی بارش کے بعد زیادہ میٹھے آم آنے کا امکان ہوتا ہے ۔
 
عظیم

محفلین
شاید یہی وجہ ہے کہ ابھی ریڑھیوں پر آم نظر نہیں آ رہے، اسٹابری اور خربوزہ زیادہ ہیں، اسٹابری تو بہت سستے داموں پر بیچی جا رہی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس پر کیے جانے والے اسپرے کی خبریں گردش میں رہیں۔ پھر بھی کچھ لوگ سستا ہونے کے باوجود اسٹابری خریدنے سے کترا رہے ہیں۔ حالانکہ بچوں میں یہ پھل خاصہ مقبول ہے۔ مگر ظاہر ہے کہ صحت کو ترجیح دی جاتی ہے، بہر حال آم کا انتظار تو شاید سب کو ہی ہے
 
سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر -62

صحیح کہا آپ نے عظیم صحت کو پہلی ترجیح دینا چاہیے
 
سیما علی

لائبریرین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر -62
قرۃ العین حیدرنے اپنے تخلیقی سفر کا آغاز تاریخ کی نبض پر ہاتھ رکھ کر شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے عالمی ادب پر چھا گئیں۔ ان کی شاہکار تحریریں ’’میرے بھی صنم خانے،‘سفینہ غم دل، آگ کا دریا، آخر شب کے ہمسفر ،گردش رنگ و چمن، کار جہاں دراز ہے، چاندنی بیگم ‘‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
 
Top