وجی

لائبریرین
تو آپ ایسا کریں کہ اپلے ہوئے چنے ہلکا سا فرائی کر لیا کریں، پھر اس کی چنا چاٹ بنائیں۔ بازار والوں سے بھی اچھی بنے گی۔
ذکر کچھ ہم بھی کرلیں
سنا ہے چنے اس پانی میں ابالیں اسی پانی میں اسکا سالن بنالیں ۔
حلوہ پوری میں جو چنے ملتے ہیں وہ اسی طرح بنائے جاتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڑ اُلٹی لڑی میں بھی ہمیں لڑا اور سیدھی میں بھی پر ہم بھی ڈرتے ورتے نہیں۔کیو نکہ ہمارے وزیرِ اعظم کہتے ہیں ڈرنا نہیں لڑنا ہے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ؤ ہ ھ ء ی ے
 

شمشاد

لائبریرین
میں آپ کو بابا فرید کا ایک دوہا سناتا ہوں :

فریدا رتی رت نہ نکلے، جے تن چیرے کوئے
جو تن رتے رب سیو، تِن تِن رُت نہ ہوئے

بابا جی فرماتے ہیں کہ میرے جسم کو کوئی چیرے تو خون کا قطرہ اس میں سے نہ نکلے گا۔ رب کے رنگ میں جو رنگے ہوئے ہوں، ان کے جسم میں خون کہاں؟
 
Top