سیما علی

لائبریرین
ذرا ذرا بد پرہیزی بھی کر لینی چاہیے اُستادِ محترم !!! ہم اپنے اباّجان کو کبھی کبھی کرا دیا کرتے تھے ۔۔۔بدپرہیزی کیونکہ اُنھیں میٹھا بہت پسند تھا😊
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ظاہر ہے کہ ہمارے افطار میں پھلوں کے علاوہ کچھ اور نہیں ہوتا، صرف ایک مشروب ہوتا ہے جسے بیگم ستو، راگی کا آٹا اور بھگوئے ہوئے تخم ریحاں( بالنگا یا سبزے کے بیج) نمک، پسا ہوا زیرہ اور دہی ملا کر بناتی ہیں
 

عظیم

محفلین
عام ہے یہاں پاکستان اور لاہور میں بھی ستو، لیکن ہمارے یہاں صرف شکر اور پانی میں گھول کر پیا جاتا ہے۔ تخم ریحاں جسے ہم پنجابی میں تخ ملنگاں کہتے ہیں زیادہ تر روح افزا وغیرہ کے شربت میں ڈالے جاتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
غفلت میں لوگ دھیان ہی نہیں کرتے اور تلفظ بگاڑ لیتے ہیں ۔۔جیسے اچھے بھلے لوگ خیال کو کھیال بول رہے ہوتے اور آخر کو آکھیر کہہ رہے ہوتے ہیں یہی حال غ اور گ میں کرتے ہیں گلطی
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
قصدا کرتے ہیں یا بے دیہانی میں ہوتا ہے ؟؟

فارسی عربی الفاظ کا تلفظ غیر مسلم بگاڑ ہی دیتے ہیں، تخم ریحان کا بگڑا ہوا نام سنا ہے تُک ملیا!
کوئی بات قصداََ یا بے دھیانی میں نہیں کرتے وہ ، البتہ درست سیکھنے کی زحمت نہیں کرتے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
وہی رنگ تو اُنکے پیارے لگتے ہیں ۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
Top