زمرد، آپ بلاگر ڈاٹ کام پر جا کر بآسانی بلاگ بنا سکتی ہیں۔ بلاگر ڈاٹ کام کے لیے اردو کے کئی اچھے تھیمز بھی دستیاب ہیں (یہیں محفل پر ہمارے ایک رکن، اسد ، اردو تھیمز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔) آپ بس اپنا اکاؤنٹ بنائیے، اردو تھیم منتخب کیجیے، اور پھر بلاگنگ کا آغاز کیجیے۔ (اردو بلاگنگ کے بارے میں مزید معلومات آپ کو محفل کے بلاگنگ کے زمرے میں مل جائیں گی۔)