ایمگریشن کنٹرول پر فنگر پرنٹ مشین کو دھوکه دینے والی چینی عورت گرفتار
یومیاوری: ٹوکیو پولیس نے ایک ٢٧ ساله چینی لڑک لین رونگ کو گرفتا کیا ہے جس پر که ایمگریشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ یه عورت 2007 کے مارچ میں ٹوکیو کے اکاساکا کے علاقے میں ایک ایک بار میں کام کرتے هوئے گرفتار کرکے واپس چین بھیج دی گئی تھی ۔
چین میں اس عورت نے اپنی انگلیےں پر سرجری کرواکےپچھلے سال دسمبر ميں اوساکا کے کانسائی ائرپورٹ راستے دوبارھ جاپان میں انٹری حاصل کرلی ۔
یا درهے که اس سے پہلے ایک کورین عورت بھی امگریشن کے فنگرپنٹ کنٹرول سسٹم کو اپنی انگلیوں پر ایک مخصوص ٹیپ لگا کر دھوکا دے چکی هے
لیکن لین رونگ نامی چینی عورت اس معامل کے اجاگر هونے سے پہلے جاپان میں انٹر هو چکی تھی
ایمگریشن اور پولیس کی نظر میں یه ماعمله اس وقت آیا جب که ایمگریشن والے غیر ملکیوں کی جاپانیوں کے ساتھ جعلی شادیوں کی تحقیقات کررهے تھے
یه چینی عورت جس نے اپنی شادی ایک 59 ساله جاپانی مرد سے رجسٹر کروا رکھی تھی ، اس وقت دوسرے ایک مرد 26 ساله چینی کے ساتھ رھائیش پزیر تھی
فنگر پرنٹ کو سرجری سے بدلنے کا یه کیس جاپان کا پہلا کیس ہے جو حکومتی اداروں کی نظر میں ایا ہے
تحقیقاتی افسر گے مطابق ملزم عورت اس بات سو انکاری ہے که اس نے اپنی انگلیوں کو سرجری سے بدلا ہے
غمخوار کے بلاگ سے