بائی پاس سے جان چھڑائیں

شمشاد

لائبریرین
بائی پاس سے جان چھڑائیں
Bypassing the BypassDr Syed Zair Hussain Rizvi
(ترجمہ منصور قیصرانی)​

انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے، آپ کے دل کے لئے نئی زندگی کی نوید ہے

انسان کے لئے دو چیزیں بے انتہا فائدے کی حامل ہیں۔ پہلی چیز ہے سادہ پانی اور دوسرا انار۔ پاکستان میں انار موسمی پھل ہے اس لئے میں نے خشک انار دانے پر تجربہ کیا۔ میں نے مٹھی بھر انار دانے کو نصف لٹر پانی میں دس منٹ ابال کر نچوڑا اور انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی نارمل درجہ حرارت پر علی الصبح پینے کو کہا۔ نتائج کافی حیران کن رہے۔ انار دانے کے "جوس" نے جادو کا سا کام کیا اور سینے میں کھچاؤ اور درد سے نجات مل گئی۔

ان نتائج سے مجھے دل کے تمام امراض میں یہ تجربہ کرنے کی جستجو ہوئی۔ مثلاً انجائنا (سینے میں درد)، دل کی رگوں کی بندش، کارڈیک اسکیمیا یعنی دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچنا اور ایسے مریض بھی جو بائی پاس آپریشن کے منتظر تھے، کو میں نے صبح سویرے مندرجہ بالا نسخہ خالی پیٹ استعمال کرنے کو دیا۔ مریضوں کو اس سے فوری افاقہ ہوا۔

دل کی شریانوں کی بندش کے ایک اور مریض نے ہر صبح ایک سال کے لئے تازہ انار کے جوس کو استعمال کرنا شروع کیا تو ایک ہفتے کے اندر اندر اس کی تمام تر علامات دور ہو گئیں۔ اس نے یہ نسخہ پورے سال بھر جاری رکھا تاکہ رگوں میں یہ رکاوٹ پھر سے نہ بن جائے۔ نہ صرف اس کی دل کی شریانیں کھل گئیں بلکہ اینجیو گرافی کی رپورٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔ یعنی تازہ انار ہو، اس کا رس یا پھر خشک انار دانے کو ابال کر اس کا جوس پینا، دل کے مریضوں کے لئے معجزے کے برابر ہے۔

تازہ انار کو کھانے یا اس کا جوس پینے سے زیادہ فائدہ مند یہ بات ہے کہ خشک انار دانے کو ابال کر اس کا رس ٹھنڈا کر کے پیا جائے۔ اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے، دل کے مریضوں کا درد ختم ہوتا ہے، ایل ڈی ایل یعنی برا کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے۔ دل کی پچاس سے زیادہ بیماریاں ہیں لیکن شریانوں کی بندش سب سے عام بیماری ہے۔ اس بیماری سے کئی ممالک میں سب سے زیادہ مرد و خواتین موت کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کا دوائی سے تدارک کرنا ممکن نہیں۔ بہت سارے مریضوں نے میرے مشورے پر عمل کرتے ہوئے روزانہ نہار منہ ایک گلاس انار دانے کا ابلا جوس، ایک انار کا رس یا پھر ایک انار کھایا اور ان کی تکلیف دور ہو گئی۔ دل کی بیماری کی تاریخ میں یہ پہلی بار تھا کہ کسی پھل کی مدد سے علاج ممکن ہوا۔ زیادہ تیز نتائج کی خاطر آپ تازہ کشمش، سفر جل، امرود، خشک آلوبخارے، سرکہ، انگوروں کا جوس شہد ملا کر نہار منہ لینے سے نہ صرف یہ بیماریاں دور ہو سکتی ہیں بلکہ ان سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ ریحان کے پتے، Chicory leaves، اوریگانو کے پتوں کا سفوف اور معدنی نمک برابر مقدار میں لے کر تلوں کے تیل کے ساتھ لینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیا بھر میں دل کے مریضوں کے علاج کے لئے آپریشن ڈاکٹروں کے لئے زیادہ فائدہ مند کاروبار بن گیا ہے۔ اس لئے دل کے دورے سے بچاؤ اور پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن نہیں رہا۔ باقاعدگی سے انار کا استعمال نہ صرف دل کی صحت کے لئے مفید ہے بلکہ آپ کے خون کو پتلا کرتا ہے، خون کے لوتھڑے بننے سے روکتا ہے اور دل کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچاتا ہے، خون کے بہاؤ کو برقرار رکھتا ہے، بلڈ پریشر مناسب رہتا ہے، دل کی رگوں کی اندرونی سطح کے سخت ہونے کے عمل کو روک کر انہیں پھر سے صحت مند بناتا ہے۔ یہ میرا برسوں کا تجربہ ہے۔
 
یہ نسخہ میں نے کچھ عرصہ پیشتر اپنے ایک سٹاف ممبر کو دیا تھا
اس کی والدہ کی انجیو گرافی تھی دو ماہ کے استمعال سے انہیں بہت فرق پڑا
اور انجیو گرافی کی ضرورت بھی نہ رہی
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ نسخہ میں نے کچھ عرصہ پیشتر اپنے ایک سٹاف ممبر کو دیا تھا
اس کی والدہ کی انجیو گرافی تھی دو ماہ کے استمعال سے انہیں بہت فرق پڑا
اور انجیو گرافی کی ضرورت بھی نہ رہی
آپ شاید اینجیو پلاسٹی کہنا چاہ رہے ہیں۔ اینجیو گرافی تو محض دل کی شریانوں میں خون کی حرکت دیکھنے کے لئے استعمال ہونے والا ٹیسٹ ہے
 
آپ شاید اینجیو پلاسٹی کہنا چاہ رہے ہیں۔ اینجیو گرافی تو محض دل کی شریانوں میں خون کی حرکت دیکھنے کے لئے استعمال ہونے والا ٹیسٹ ہے
بجا کہامنصور بھائی مگر پہلے انجیو گرافی ہی ہوتی ہے بعد میں اگر ضرورت ہو تو انجیو پلاسٹی ہوتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
بجا کہامنصور بھائی مگر پہلے انجیو گرافی ہی ہوتی ہے بعد میں اگر ضرورت ہو تو انجیو پلاسٹی ہوتی ہے
بجا۔ اینجیو گرافی سے طے ہوتا ہے کہ کیا کیا جائے گا۔ اگر بائی پاس کی نوبت آئی تو ایکو کارڈیو گرافی سے دل کی آؤٹ پٹ بھی چیک کرتے ہیں۔ اینجیو گرافی سے یہ ہوتا ہے کہ اینجیو پلاسٹی کی راہ ہموار ہو جاتی ہے
 
S. H. Naqvi

محفلین
عجوہ کھجور کے کرشمے تو سنے ہوئے تھے انار کا اب پتہ چلا، آزمانے میں کیا حرج ہے کارڈیک سنٹر میں ہونے کے ناتے ہمارے پاس تو ویسے بھی دل کے مریضوں کا تانتا بندھا ہوا ہوتا ہے مشورہ مفت دیں گے ضرور، سائیڈ ایفیکٹ تو اسکا ویسے بھی کوئی نہیں ہے:)
 
S. H. Naqvi

محفلین
روایتی انجیوگرافی کا ایک فائد یہ بھی ہے کہ دوران اینجیو گرافی (جو کہ تشخیص کا مرحلہ ہے) اگر کوئی آرٹری بند ملے اور اس کی بلاکیچ معمولی ہو تو اسی وقت اسے کھول دیا جاتا ہے اور تشخیص کے دوران ہی مریض کا علاج بھی ہو جاتا ہے اور اگر زیادہ بلاکیج یا کوئی دوسری بیماری ہو تب پھر اگلا مرحلہ اینجیو پلاسٹی یا بائی پاس آپریشن کا آتا ہے۔ آج کل جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سی ٹی انجیوگرافی جسے ورچوئل انجیو گرافی بھی کہا جاتا ہے کا بھی رواج زور پکڑ رہا ہے مگر اس میں صرف تشخیص ہی ممکن ہے ہاں یہ روائیتی کی نسبت سہل ضرور ہے جبکہ روایتی مشکل، درد والی اور کسی حد تک رسکی ہے۔
 
عجوہ کھجور کے کرشمے تو سنے ہوئے تھے انار کا اب پتہ چلا، آزمانے میں کیا حرج ہے کارڈیک سنٹر میں ہونے کے ناتے ہمارے پاس تو ویسے بھی دل کے مریضوں کا تانتا بندھا ہوا ہوتا ہے مشورہ مفت دیں گے ضرور، سائیڈ ایفیکٹ تو اسکا ویسے بھی کوئی نہیں ہے:)
اس کا سایڈ ایفکٹ کوئی نہیں
 
x boy

محفلین
جزاک اللہ بھائی
میں تو پچھلے ایک سال سے انار جوس پی رہا ہوں
فجر کی نماز سے پہلے ایک گلاس سادہ پانی، مسجد سے آنے کےبعد ایک خالص انار جوس کا گلاس اس میں ایک بڑے لیمن کا آدھا ٹکڑا رس اس میں شامل کرتا ہوں
اور اللہ کا شکرکرتے ہوئے پیتا ہوں، الحمد للہ بہت افادہ ہوا ہے۔
دبئی میں سال کے بارہ مہینے انار بھی ملتے ہیں اور جوس بھی، جوس تو بہت سارے برانڈ کے ہیں لیکن میں وہ لیتا ہو جو عام طور پر قیمت میں ڈبل ہوتا ہے اور بغیر کسی اضافی مادے کے ہوتا ہے اس کا نام "لکنور ہیلتھ ڈرنگ" ہے یہ انار جوس کنسنٹریٹ سے دوبارہ بنایا گیا ہے۔
 
ممنون ہوں جناب کہ آپ نے اپنا تجربہ شریک محفل کیا
میری ذاتی رائے میں بھی یہ چیز بہت مفید ہے
 
جزاک اللہ بھائی
میں تو پچھلے ایک سال سے انار جوس پی رہا ہوں
فجر کی نماز سے پہلے ایک گلاس سادہ پانی، مسجد سے آنے کےبعد ایک خالص انار جوس کا گلاس اس میں ایک بڑے لیمن کا آدھا ٹکڑا رس اس میں شامل کرتا ہوں
اور اللہ کا شکرکرتے ہوئے پیتا ہوں، الحمد للہ بہت افادہ ہوا ہے۔
دبئی میں سال کے بارہ مہینے انار بھی ملتے ہیں اور جوس بھی، جوس تو بہت سارے برانڈ کے ہیں لیکن میں وہ لیتا ہو جو عام طور پر قیمت میں ڈبل ہوتا ہے اور بغیر کسی اضافی مادے کے ہوتا ہے اس کا نام "لکنور ہیلتھ ڈرنگ" ہے یہ انار جوس کنسنٹریٹ سے دوبارہ بنایا گیا ہے۔
کچھ اس بارے میں بھی بتائیں کہ آپ کو تکلیف کیا تھی اور آپ نے انار کے استمعال کے بعد کیا بہتری محسوس کی؟
 
x boy

محفلین
کچھ اس بارے میں بھی بتائیں کہ آپ کو تکلیف کیا تھی اور آپ نے انار کے استمعال کے بعد کیا بہتری محسوس کی؟
الحمدللہ
مجھے کوئی تکلیف نہیں تھی لیکن ہمارے ڈاریکٹر کو تکلیف تھی قبص تھا اور کولسیٹرول 600 تک پہنچ گیا تھا انہوں نے استعمال کئے اور ہم سب اسٹاف کو بتایا کہ دو مہینے کے اندر کولیسٹرو 190 کے لیول میں آگیا تو اس وجہ سے میں ایک سال سے باقاعدہ استعمال کررہا ہوں۔
اللہ پاک نے اس میں کافی افادیت رکھی ہے اس سے ہاضمہ اور گردے کا نظام ٹھیک رہتا ہے۔
اس کے علاوہ میں دوران ڈیوٹی "کرکدے " کی چائے دار چینی اور عرق گلاب کے ساتھ پیتا ہوں۔
کرکدے کابارہ میں ویکی پیڈیا یہاں سے پڑھیں
مزید چائے پینی ہے تو بغیر دودھ اور چینی کی چائے جس میں خالص زعفران کی چھ سات پیس ڈال کر پی لیتا ہوں۔
کلونجی چباتا ہوں شہد کا ستعمال کرتا ہوں الحمدللہ کھانے میں گوشت، مچھلی ،انڈا، سبزی، دال ، روٹی چاول اور زیتون کا تیل استعمال کرتا ہوں
اللہ کا شکر ہے کہ اب تک اپنی صحت بنی ہوئی ہے ابھی میں نے سوچا کہ صبح شام "تخم سروس" شہد کے ساتھ استعمال کروں۔
اگر جسم میں کہیں بھی پھوڑا پھنسی ہے یا ٹیومر ہے تو اس کو ختم کردیتا ہے۔
 
Top