بابائے عصری اردو لغت۔ یعقوب میراں مجتہدی بھی مرحوم ہو گئے

الف عین

لائبریرین
اردو دنیا کی سر کردہ علمی شخصیت اور بابائے عصری اردو۔انگریزی لغت جناب سید یعقوب میراں مجتہدی مختصر علالت کے بعد ۲۱ جولائی کو بعد مغرب انتقال کر گئے۔ ان کی عمر ۸۰ سال تھی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ قدیم حیدر آباد کے یہ سپوت ۱۹۶۰ء میں حکومت آندھرہ پردیش کے محکمہ ترجمہ میں شامل ہوئے۔ اور ۱۹۸۹ء میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے سے اسی شعبے سے سبکدوش ہوئے۔ اپنی خدمات کے دوران ہی انہوں نے محسوس کیا تھا کہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایک لغت کی بہت سخت ضرورت ہے، اور ایسی ڈکشنری کی تدوین و تالیف کے نا مکن مشن کو تن تنہا مکمل کر دکھایا۔ اس طرح ’لغت مجتہدی ‘ منظر عام پر آئی۔ جس کی تین جلدیں دو ہازار آٹھ سو بارہ صفحات پر مشتمل ہیں۔
ان کے انتقال سے یہی کہا جا سکتا ہے کہ

اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے
 
Top