مبارکباد بابائے قوم کی سالگرہ مبارک

آج بابائے قوم کی سالگرہ ہے ۔ کچھ بھی تحریر کرتے ہوئے آنکھیں نم ہیں ۔ سمجھ نہیں آتا کہ بابا جانی سے کیا کہوں ۔ کہ آپ کا بنایا ہوا ملک ہم کیسے سنبھال رہے ہیں ۔ یہاں کیا ہورہا ہے ۔ بس اتنا کہوں گا پتہ نہیں کیا کہوں ۔ دماغ شل ہے سرجھکا ہے ۔ شروع ہو گیا ۔



معذرت
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
درست کہا فیصل بھائی

انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر اچھا سوچنے کی اور اچھا کرنے کی کوشش ہم کر سکتے ہیں ، ہمیں کرتے رہنا چاہیے ہر طرح کی صورت میں اور اپنے اپنے وسائل کے مطابق ۔

قائدِ اعظم کا ہومِ پیدائش مبارک !
 

حسن علوی

محفلین
مایوسی گناہ ھے میرے دوست، ہم ہی اس ڈوبتی ہوئی کشتی کے سوار ہیں اور ہمیں ہی اسے بچانا ھے۔ ہمیں اب اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیئے کہ کوئی باہر سے نہیں آئے گا ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے، ہمیں خود ہی اپنی مسیحائی کرنی ھے:

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا

تو پھر کسی اور کو موردِ الزام کیوں ٹھرایئں؟؟؟؟؟ چلو پھر انہیں اندھیروں میں کوئی بُجھتی ہوئی شمع ڈھونڈ نکالیں اور مشعل سے مشعل جلاتے جایئں، بقول شاعر:

ابھی بھی وقت تو بدلا نہیں ھے
اگر اسکو بدلنا ھے تو ہم نے، نئے سانچوں میں ڈھلنا ھے تو ہم نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسن پنجابی کی ایک مثال ہے " رنڈیاں تے رنڈاپا کٹ لیندیاں نے، پر چھڑے کٹن وی تے دین "

ہم تو چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرئے اور پاکستان دنیا میں ایک مثالی ملک کے طور پر جانا جائے، لیکن یہ ہمارے سیاہ ست دان ترقی کرنے بھی تو دیں۔
 
Top