بابا جی کے مزے

اشتیاق علی

لائبریرین
یہ تصویر میں جب کامونکی سے گوجرانوالہ آرہا ہے صبح کے وقت اس وقت میری بائک کی سپیڈ لگ بھگ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ، میرے قریب سے یہ موٹر سائیکل گزر رہی تھی میں نے چلتی بائک پر بنائی تھی۔

dsci1426.jpg
اس تصویر میں تو بابا جی بڑے پیارے انداز میں مسکرا کر سلام کر رہے ہیں۔ واہ واہ بھائی باباجی کا اخلاق ما شا اللہ
 
arifkarim

معطل
لیکن کنٹینر پر جو کچھ لکھا ہوا ہے وہ تو پڑھا جا رہا ہے۔ ویسے بھی شخص دور تھا ہیلمٹ قریب تھا تو اب دونوں ایک جیسے فوکس میں تو نہیں آسکتے تھے نا

اوہو۔۔۔۔ جناب میں سمجھا آپ کا اشارع دھندلے پن کی طرف ہے جبکہ آپ تو موشن بلور کی بات کر رہے تھے۔ ہاں تو جناب اسکا سادہ سا جواب یہ ہے کہ دور کی اشیاء کیمرے کی آنکھ کو قریب اشیا کی نسبت کم موشن میں نظر آتی ہیں۔ بالکل ویسے ہی جیسے جب آپ رات کو چلتے ہیں تو چاند ماموں آپ کیساتھ ساتھ ہوتے ہیں، مگر درخت، پیڑ پتے سب ساتھ چھوڑتے جاتے ہیں۔ بالکل ویسے ہی سڑک کا موشن بلور دور کی اشیاء کے بلور سے کہیں زیادہ ہے!
 
فخرنوید

محفلین
حضور والا! اب چند میٹر اور ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے کی مثال دیکر زیادتی نہ کریں۔

اصل میں کیمرے کے شٹر سپیڈ پر بھی یہ منحصر ہے کہ وہ کسی چیز کو کتنی جلدی اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آپ نے دیکھا ہو گا کہ روڈز پر لگے کیمرے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد چلنے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ وغیرہ یا کسی دوسری آئی ڈی کو کیپچر کر لیتی ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
یہ تصویر میں جب کامونکی سے گوجرانوالہ آرہا ہے صبح کے وقت اس وقت میری بائک کی سپیڈ لگ بھگ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ، میرے قریب سے یہ موٹر سائیکل گزر رہی تھی میں نے چلتی بائک پر بنائی تھی۔

dsci1426.jpg
تیز بائیک چلانے کا بڑا مزہ آتا ہے۔ میں بھی جب کبھی گوجرانوالہ سے گجرات بائیک پر گیا ہوں تو 85 کلو میٹر کی سپیڈ پر گیا ہوں اور اگر ابا جی کے یاماہا پر جاؤں تو 105 یا 110 کلو میٹر کی سپیڈ بن جاتی ہے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اور موٹر سائیکل کو تو ویسے بھی شیطانی چرخہ کہتے ہیں۔ اس لیے احتیاط ہی کرنی چاہیے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
خیال رہے کبھی کبھی تیز اسپیڈ اصل منزل سے کہیں بہت دور بھی لے جاتی ہے
اندھا دھند تیز چلانا جسے پنجابی میں انے واں ورتنا کہتے ہیں وہ کام کبھی نہیں کیا۔ نہ ہی کبھی بائیک آؤٹ آف کنٹرول ہونے دی ہے۔ اور شہر کے اندر اور گلی مہلوں میں تو کبھی تیز نہیں چلائی۔ اب روڈ بڑا ہو، جو ایک شہر سے دوسرے شہر جا رہا ہو، اور اس پر بڑی ٹریفک چل رہی ہو تو تیز چلانا ایک طرح کی مجبوری ہوتی ہے۔ کیوں باقی گاڑیاں بھی انتحائی تیز رفتاری سے چل رہی ہوتی ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تصویر میں جب کامونکی سے گوجرانوالہ آرہا ہے صبح کے وقت اس وقت میری بائک کی سپیڈ لگ بھگ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ، میرے قریب سے یہ موٹر سائیکل گزر رہی تھی میں نے چلتی بائک پر بنائی تھی۔

dsci1426.jpg

کتنا سکون ہے بابا جی کے چہرے پر ، سادہ زندگی یعنی کہ شاندار زندگی ۔
لوگ خوامخواہ دولت کے پیچھے بھاگتے اپنی زندگی خوار کرتے رہتے ہیں ۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لیکن کنٹینر پر جو کچھ لکھا ہوا ہے وہ تو پڑھا جا رہا ہے۔ ویسے بھی شخص دور تھا ہیلمٹ قریب تھا تو اب دونوں ایک جیسے فوکس میں تو نہیں آسکتے تھے نا

بھائی جانی آپ زیادہ دور نا جائیں نیچے سڑک پر دیکھ لیں آپ کو خود اندازہ ہو جائے گا۔
خیر اگر ہمارا جواب غلط ہے تو پھر آپ درست جواب بتا دیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
حضور والا! اب چند میٹر اور ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے کی مثال دیکر زیادتی نہ کریں۔

اصل میں کیمرے کے شٹر سپیڈ پر بھی یہ منحصر ہے کہ وہ کسی چیز کو کتنی جلدی اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آپ نے دیکھا ہو گا کہ روڈز پر لگے کیمرے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد چلنے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ وغیرہ یا کسی دوسری آئی ڈی کو کیپچر کر لیتی ہیں۔

بھائی میرا خیال ہے وہ کمیرے سامنے سے یا پھر پیچھے سے ویڈیو لیتے ہیں جو کہ کافی دور سے قریب کی طرف آتی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
دبئی میں جو سڑک کے کنارے کیمرے نصب ہیں وہ 138 کیلو میٹر سے زیادہ رفتار پر تصویر لیتے ہیں۔ اور یہ تصویر صرف نمبر پلیٹ کی ہی نہیں، ڈرائیور کی بھی واضح تصویر ہوتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ اسلئے بھرپور غصے میں ہیں کہ آپ اتنے عرصے سے محفل سے غائب جو تھے :battingeyelashes:
آج آپکو دیکھ کر بھرپور غصے میں آگئے ہیں :tongue:

ل و ل، یعنی بابا جی کو مجھ پر غصہ ہے جبکہ تصویر کسی اور نے کھینچی؟ یعنی اب سمجھ نہیں آئی کہ کیا کہوں :p
 
تیشہ

محفلین
ل و ل، یعنی بابا جی کو مجھ پر غصہ ہے جبکہ تصویر کسی اور نے کھینچی؟ یعنی اب سمجھ نہیں آئی کہ کیا کہوں :p

بلکل :party: اصل میں یہ غصے والی تصویر بنانے سے پہلے فخر بھانجے نے بابے جی کو یہ بتا دیا تھا کہ چھوٹے بھا بہت لمبے عرصے سے غائب ہیں محفل سے :battingeyelashes:
تبھی بابا جی کو غصہ آیا ہوا ہے ناں :chatterbox:
 
Top