بابا فرید الدین مسعود کے دربار کے باہر دھماکہ

الف نظامی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
آج صبح 6:30 پر بابا فرید الدین مسعود رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں 7 افراد شہید اور 17 زخمی ہیں۔ ڈی سی او کے مطابق دو ماہ قبل دھماکے کی دھمکی ملی تھی۔
دھماکے سے مزار کی بیرونی دیوار ، مسجد اور قریبی 10 دکانوں کو نقصان پہنچا- ریسکیو ذرائع
دھماکے کی آواز ایک کلو میٹر تک سنی گئی۔
بحوالہ ایکسپریس ٹی وی۔

قوم کو فرقہ پرستانہ "فساد بر وزن جہاد" کا ارتقاء مبارک ہو!
 

جیلانی

محفلین
سن لو بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم

یہ بے دین لوگوں کا کام ہے ایسا کرنے والے کسی بھوکے کو ایک وقت کا کھانا نہیں دے سکتے ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر جن کے در پر ہزاروں بھوکے جا کر اپنی بھوک مٹاتے ہیں ان کو بھی بے جا ستاتے ہیں اللہ ہمیں ایسے دین و مذہب سے بچائے۔ ۔۔آمین


انا للہ و انا الیہ راجعون۔
آج صبح 6:30 پر بابا فرید الدین مسعود رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں 7 افراد شہید اور 17 زخمی ہیں۔ ڈی سی او کے مطابق دو ماہ قبل دھماکے کی دھمکی ملی تھی۔
دھماکے سے مزار کی بیرونی دیوار ، مسجد اور قریبی 10 دکانوں کو نقصان پہنچا- ریسکیو ذرائع
دھماکے کی آواز ایک کلو میٹر تک سنی گئی۔
بحوالہ ایکسپریس ٹی وی۔

قوم کو فرقہ پرستانہ "فساد بر وزن جہاد" کا ارتقاء مبارک ہو!
 

الف نظامی

لائبریرین
بابا فریدکے مزار پر دھماکا، دو نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج
پاک پتن…پاک پتن پولیس نے حضرت بابا فرید گنج شکر کے مزار پر دھماکے کے الزام میں دو نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کے خاکے بھی جاری کردیے گئے۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ قتل، اقدام قتل، اِنسدادِ دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دو دہشت گردوں کے خاکے عینی شاہدین محمد منیر اور غفور کی مدد سے تیار کیے ہیں۔ حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے مزار کے باہر پیر کی صبح ہونے والے دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔ آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے ڈی پی او پاک پتن کی سربراہی میں کمیٹی بنادی گئی ہے۔ بہت جلد دہشت گردوں تک پہنچ جائیں گے۔ بابا فرید گنج شکر مزار کے سجادہ نشین کے بھائی دیوان عظمت چشتی نے واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پولیس درگاہ کا فول پروف انتظام کرتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ دھماکے کی انکوائری ہائی کورٹ کے جج سے کروائی جائے۔

پاک پتن : بابا فرید گنج شکر کے مزار پر دھماکا،شہر کی فضا سوگوار
پاک پتن . . . پاک پتن میں حضرت بابا فریدالدین گنج شکرکے مزار پر گزشتہ روزدھماکے کے بعد آج سوگ منایا جارہا ہے، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکا ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے ہوا، جب کہ شہر میں ماحول سوگوار ہے۔ بابا فرید الدین گنج شکر کی درگاہ زائرین اور عقیدت مندوں کے لئے گزشتہ روز سے بند ہے ۔ پنجاب کے وزیر اوقاف احسان الدین قریشی کا کہنا ہے کہ درگاہ کھولنے میں کچھ وقت لگے گا ۔ آج بعد نماز ظہر درگاہ کی مسجد میں سلسلہ چشتیہ کے سجادگان اور علما مشائخ کانفرنس بھی ہوگی ۔ دوسری جانب پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ درگاہ کے اندر لگے دس کلوز سرکٹ کیمروں میں سے صرف دو کیمرے کام کر رہے تھے ۔ درگاہ کے اندر اور باہر کیمرے لگانا اور ان کی دیکھ بھال محکمہ اوقاف کی ذمے داری ہے ۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دو ماہ پہلے پولیس اور اسپیشل برانچ نے محکمہ اوقاف کو ایک مراسلہ بھیجا تھا کہ درگاہ کے عقبی دروازے اور اس سے ملحقہ چھوٹی دیوار سے دہشت گردی کی واردات ہو سکتی ہے۔
 
Top