بابِ ایجابِ دُعا مجھ پہ کُھلے گا کب تک؟

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ !

کیا ہی خوبصورت کلام ہے۔ صبح صبح اِسے پڑھ کر سرشار ہوگیا۔

ماشاءاللہ۔

بہت سی محبت بہت، سی داد آپ کے لئے۔

جیتے رہیے۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین
سبحان اللہ !

کیا ہی خوبصورت کلام ہے۔ صبح صبح اِسے پڑھ کر سرشار ہوگیا۔

ماشاءاللہ۔

بہت سی محبت بہت، سی داد آپ کے لئے۔

جیتے رہیے۔ :)

آپ کی محبتوں بھری داد کے لیے شکرگزار ہوں
محترم احمد بھائی. ذوق سلامت رہے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تھک گئی آہ مِری عرش پہ دیتے دستک
بابِ ایجابِ دُعا مجھ پہ کُھلے گا کب تک؟

اَوَّل اَوَّل تو مری آنکھ تھی ساون ساون
محوِ گریہ ہے مرے حال پہ اب چشمِ فلک

آزمائش تھی مِرے ضبط کی مقصود جسے
آ کے رکھے وہی زخموں پہ مِرے مشتِ نمک

لوگ اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ خوش باش ہوں میں
رُخ پہ رہتی ہے تری یاد سے اک ایسی دمک

دشتِ دل درد کے پھولوں سے جو بھر جاتا ہے
تب کہیں جا کے رضا اٹھتی ہے شعروں سے مہک

ستمبر 30، 2014

بہت اچھے ابن رضا بھائی ! کیا بات ہے ! اچھے اشعار ہیں ۔ خدا سلامت رکھے ۔
ویسے درست محاورہ نمک چھڑکنا یا نمک پاشی کرنا ہے ۔ میری رائے میں اگر محاورہ درست استعمال کیا جائے تو شعر کی ادبی حیثیت بڑھ جاتی ہے ۔ :)
 
اس محبت و پذیرائی کے لیے بے حد ممنون محترم ظہیر صاحب. آپ کی صلاح بالکل برمحل اور فوری قبولیت کی متقاضی ہے. .تاہم یہاں صرف نمک نہیں بلکہ مشتِ نمک کی بات تھی اس لیے چھڑکے سے رکھے بہتر لگا خیر ابھی زیرِ غور ہے. ذوق سلامت رہے. شاد رہیے
 
Top