بابے کی انگریزی

جاسمن

لائبریرین
انگلش کے بغیر آپ مستحق نہیں
فراز طلعت

غربت کی لکیر کے نیچے گزارنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کے لیے ہمارے پاس مساوی ہمدردی نہیں ہے.

یوں لگتا ہے کہ ہمارے دکھ درد اور ہماری کہانیاں تب تک کوئی معنیٰ نہیں رکھتیں، جب تک ہم یہ سب کچھ رواں انگریزی میں دنیا کو نہ سنائیں.

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک بے گھر آدمی رواں انگریزی زبان میں ملازمت کے لیے التجا کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہونے والے دھوکے، اور اس کی بد قسمتی اور نقصان کی داستان دل خراش ہے۔ اداکار احسن خان کی وجہ سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور جلد ہی اس شخص کو نوکری بھی مل گئی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1031912/12jan2016-we-are-invisible-until-we-speak-english-faraz-talat-bm
 

آوازِ دوست

محفلین
ایک بدقسمت آدمی کو ایک درست آدمی درست ٹائم اور درست جگہ پر مل گیا باقی الفاظ کی طاقت ہے انگلش نے اتنی مدد ضرور کی کہ توجہ اور اعتبار دلایااور فی زمانہ یہی دو چیزیں بہت وقت لگانے پر بھی مشکل سے ہی ملتی ہیں تو یہی کام انگریزی زبان سے شارٹ طریقے سے ہو گیا۔ بابے کی سپوکن ہم جیسے بہت سے آں آں کرکے بولنے والوں سےبہتر اور برجستہ ہے۔ وہ بدترین حالات میں بھی اپنے خُدا سے پُر اُمید ایک اچھا انسان لگتا ہے گلی گلی پھرنے والا کوئی دیہاڑی باز فراڈیا نہیں اِس لیےبھی وہ بہت کُچھ اچھا حاصل کرنے کا مستحق ہے :)
 
Top