میر باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سُنیے گا - میرتقی میر

باباجی

محفلین
واہ واہ لطف آگیا پڑھ کر

سعی و تلاش بہت سی رہے گی اس انداز کے کہنے کی
صحبت میں علما فضلا کی جا کر پڑھیے گُنیے گا​
 
عینی تم نے جو لطف پیدا کیا ہے اس غزل میں ، اس کا تم اندازہ بھی نہیں لگا سکتی۔ سچ تم نے لطف دوبالا کر دیا ہے ۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
عمران سیریز میں ایک بار ابن صفی مرحوم نے جوزف کے منہ سے کچھ ایسا ہی کہلوایا تھا
جوزف اور سلیمان بیٹھے رات گئے ریڈیو پر مشاعرہ سن رہے تھے۔ عمران نے سلیمان کو تو جھاڑا اور پھر جوزف سے بولا کہ تمہیں تو اردو سمجھ نہیں آتی، پھر کیا کر رہے ہو۔ جوزف صاحب فرماتے ہیں کہ پتہ نہیں باس۔ پر جب یہ ہاؤ ہاؤ کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے
 
اور مجھے لگتا ہے کہ یہ کچھ غلط ہو گیا بہت سارا اب تو چماٹ پڑے ہی پڑے :noxxx:
نہیں اس سے پہلے کہ وہ یہاں آئیں مین تو چلتی ہوں ۔۔امید آپی ادھر سے :p
بالکل نہیں عینی شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور سب کے لئے خبردار ۔۔۔۔۔اتنی پیاری سی عینی کو کسی نے کچھ نہیں کہنا :):)
 
فلک شیر

محفلین
عمران سیریز میں ایک بار ابن صفی مرحوم نے جوزف کے منہ سے کچھ ایسا ہی کہلوایا تھا
جوزف اور سلیمان بیٹھے رات گئے ریڈیو پر مشاعرہ سن رہے تھے۔ عمران نے سلیمان کو تو جھاڑا اور پھر جوزف سے بولا کہ تمہیں تو اردو سمجھ نہیں آتی، پھر کیا کر رہے ہو۔ جوزف صاحب فرماتے ہیں کہ پتہ نہیں باس۔ پر جب یہ ہاؤ ہاؤ کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے
کیا یاد دلا دیا منصور بھائی............:)
 
قیصرانی

لائبریرین
ہنس کیون رے ہیں آپ :cautious: سب ہی ہنس رے ہیں اس بات پر اب مجھے تو بتا دیں کیا وجہ ہے ؟:atwitsend:
میر کو خدائے سخن کہا جاتا ہے نا۔ آپ نے اتنی معصومیت سے کہہ دیا کہ یہ خدائے سخن نہیں بلکہ میر کا کلام ہے، تو اس پر سب کو ہنسی آ رہی ہے کہ آپ نے کتنی معصومیت سے کتنی بڑی بات کر دی :)
 
عینی شاہ

تھینکیو منصور بھائی :) ۔ورنہ کوئی بات ٹھیک نہیں تھا بتا رہا مجھے :cautious: اب سمجھ اگئی اور ہنسی ا رہی ہے اب مجھے :rollingonthefloor: اب میری باری ہنسنے کی اپ سب چپ کر کے بیٹھیں :rollingonthefloor:
 
باباجی

محفلین
ان سے کیون پوچھون آپ بتا دیں نا ۔۔:cautious: وہ تو ابھی آئی ہی نہیں ہیں اور آج تو ویسے میری خیر نہیں :(
او یار سب سے پہلے تو اس بات کی گارنٹی لے لو کہ تمہاری آپی تمہیں کچھ بھی نہیں کہیں گی
پہلے وہ خوب ہنسیں گی پھر تمہیں اس بات کا مطلب سمجھا دیں گی :)
 
باباجی

محفلین
میر کو خدائے سخن کہا جاتا ہے نا۔ آپ نے اتنی معصومیت سے کہہ دیا کہ یہ خدائے سخن نہیں بلکہ میر کا کلام ہے، تو اس پر سب کو ہنسی آ رہی ہے کہ آپ نے کتنی معصومیت سے کتنی بڑی بات کر دی :)
ارے یار منصور بھائی آپ نے اتنی جلدی بتادیا
تھوڑا تنگ تو کرنے دیتے
 
محمد وارث

لائبریرین
میر کو خدائے سخن کہا جاتا ہے نا۔ آپ نے اتنی معصومیت سے کہہ دیا کہ یہ خدائے سخن نہیں بلکہ میر کا کلام ہے، تو اس پر سب کو ہنسی آ رہی ہے کہ آپ نے کتنی معصومیت سے کتنی بڑی بات کر دی :)

برادرم منصور اس کو تجاہلِ عارفانہ کہا جاتا ہے :)
 
Top