تعارف بات سنیں

میرا نام نجم الحسن کاظمی ہے۔حلقہ اربابِ ذوق لاہور کا ممبر ہون۔سید ضمیر جعفری صاحب(مرحوم) کا شاگرد ہوں
میری عمر 41 سال ہے۔تمام اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کرتا ہوں
چند تعارفی اشعار
پستوں میں ہم بلند ہوئے بھی تو کیا ہوئے
ہم سے بلند وہ جو بلندوں میں پست ہے

تم ہارنے کا سوچ کے میداں میں آئے ہو
اب میں بھی جیت جاؤں تو میری شکست ہے
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم نجم الحسن کاظمی صاحب
محفل اردو کے چمن میں دلی خوش آمدید
 
السلام علیکم
محترم نجم الحسن کاظمی صاحب
محفل اردو کے چمن میں دلی خوش آمدید
اردو محفل میں خوش آمدید سر!
اردو محفل میں خوش آمدید لالہ :rolleyes:
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
محترم نجم الحسن کاظمی صاحب
دستخط میں شامل بہت خوب شعر ہے اور کچھ کچھ آپ کی توجہ کا محتاج
اب بھی ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمیں یپٹ نہ دے
رزق لے آئیں گے ہم کوئی تماشا کرکے
 

میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید کاظمی صاحب۔ آپ کے تعارف کیلئے صرف یہی بہت اہم ہے کہ آپ جناب ضمیر جعفری کے شاگرد ہیں۔ اردو محفل کیلئے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ مسلسل کچھ دنوں سے بہت اچھے اچھے شاعر اور ادبی ذوق رکھنے والے افراد کی آمد ہورہی ہے۔
 

عدیل منا

محفلین
نجم الحسن کاظمی صاحب!
انجمن میں دوسرے احباب کی آواز میں آواز ملا کر میں بھی آپ کوخوش آمدیدکہتا ہوں۔ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت مسرت ہوئی۔ مجھ کو یقین ہے کہ یہاں کے دوست اور ماحول دونوں آپ کو پسند آئیں گے اور ملاقات ہوتی رہے گی۔ انشا اللہ۔
آپ کے تعارفی اشعار پڑھے، بہت پسند آئے۔ آپ کے خیال اور بیان دونوں اچھے اور موثر نظر آئے۔ میری ناچیز داد قبول فرمائیں۔
 
Top