اقبال جہانگیر
محفلین
بات چیت تب آگے بڑھے گی، جب پرتشدد کارروائیاں بند ہونگی،حکومتی کمیٹی
اسلام آباد…حکومتی کمیٹی نے طالبان کی جانب سے پر تشدد کارروائیاں بند ہونے تک ان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے ، کمیٹی نے وزیراعظم کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کے قتل نے صورتحال یکسر بدل دی ۔وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے چاروں ارکان نے ملاقات کی ، جس میں مذاکرات کے دوران طالبان کی دہشت گرد کارروائیوں سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے وزیراعظم کو آغاز سے اب تک ہونے والی پیش رفت اور تعطل کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم سے کہا کہ طالبان کے ٹھوس اقدامات کے بغیر بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات ممکن نہیں ، موجودہ حالات میں کمیٹی بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانے سے قاصر ہے، وزیراعظم خود اس بارے میں کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں ، انہیں کمیٹی کی خدمات دستیاب رہیں گی ، طالبان ہر قسم کی کارروائیاں غیر مشروط طور پر بند کردیں تو مذاکرات دوبارہ شروع کیے جاسکتے ہیں۔وزیراعظم ہاوٴس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کمیٹی کو مشاورتی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مذاکراتی عمل کے حوالے سے آپس میں مشاورت اور حکومت کی رہنمائی جاری رکھیں۔ گزشتہ روز کمیٹی نے طالبان کی نامزد کمیٹی سے ملنے سے انکار کردیا تھا ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=138237