باجوڑ ہلاکتیں

فوج بڑی ڈھٹائی سے یہ کہہ رہی ہے کہ یہ کاروائی پاکستان کی اپنی کاروائی تھی۔ جبکہ امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ بغیر پائلٹ والے طیارے سے کیا گیا۔ خیر حملہ جس کسی نے بھی کیا ہو سوال یہ ہے کہ مدرسہ ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں پر آسانی سے حکومت کی رسائی ہوسکتی تھی۔ پھر ان لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی۔ اپنے لوگوں پر بمباری کرنا ہماری پاکستانی فوج کی تاریخ کا حصہ ہے۔ لیکن اب تو حد ہوگئی۔ ہوسکتا ہے کل کو میرے گھر پر بھی بم گرا دیا جائے۔ کیونکہ میں بھی امریکی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
درست کہا وہاب آپ نے۔ پاک فوج کا تعمیری کردار جیسا بھی رہا ہو، لیکن اس کے تخریبی کردار سے مفر نہیں ہے۔ اور یہ بات کہ پاک فوج کی طرف سے حملہ کیا گیا تو یہ بات بجائے خود قابل غور ہے کہ جب افراد کو گرفتار کیا جا سکتا تھا تو پھر حملے کی کیا ضرورت؟

ویسے اس خبر کا ماخذ دیتے جاتے تو زیادہ آسانی رہتی
 

دوست

محفلین
یہ لیں ربط۔
پتا نہیں اس قوم کا کیا ہوگا۔
چند دن پہلے تک امن معاہدے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے اور اب بمباری کرکے اسی افراد کو ہلاک کردیا۔
ان کی عقل کیا گھاس چرنے چلی گئی ہے۔ کیا انھیں زندہ گرفتار نہیں‌کیا جاسکتا تھا۔
یہ تو وہ حساب ہوگیا جو امریکہ افغانستان میں کررہا ہے جہاں شبہ ہوا وہاں بمباری کردی۔
:cry: :cry: :cry: :cry:
 

باسم

محفلین
ایک زلزلہ تو آچکا اب اور لانا چاہتے ہو

ایک زلزلہ تو آچکا اب اور لانا چاہتے ہو پہلے ہم نے ظالموں کی مدد کی اور ہم پر آفت آئی اگر وہ ہم پر حملہ کر بھی دیتے تب ابھی اتنا نقصان نہ ہوتا اب پھر ہم ایسا کررہے ہیں ۔
اور یہ کاروائی یقینا اپنوں کی نہیں کیونکہ اپنے اتنی بے دردی سے نہیں مارتے کہ تین تین بار بمباری کریں اور وہ بھی لاشوں پر یہ یقینا غیروں کا کام ہے
اور دوسری بات یہ ہے کہ ایک ٹی وی کے مطابق مدرسے سے کوئی اسلحہ بھی نہیں ملا اور حکومت وہاں میڈیا کو جانے سے روک رہی ہے ۔
اللہ سی پناہ ہی مانگی جا سکتی ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
وہاب اعجاز خان نے کہا:
ہوسکتا ہے کل کو میرے گھر پر بھی بم گرا دیا جائے۔ کیونکہ میں بھی امریکی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔

خوچہ تم خالی امریکا کا مخالف نہیں ہے ، مشرف کا بھی مخالف ہے ، ہم نے سٹیلائیٹ سے تمہارا “سر“ مارک کر لیا ہے ، تم جیسوں کے لئے مشرف کی کتاب کو پڑھنے کی سزا دی جائے گی ۔ ۔ ۔ اور مڈ ٹرم الیکشن میں “بش“ کو ووٹ دینے کی بھی سزا ملے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور تمہارے سر پر “سب سے پہلے پاکستان“ (کتاب کا اردو ایڈیشن) گرایا جائے گا ۔ ۔ ۔

جئے بش مش ۔ ۔ ۔ :twisted:
 
Top