بادام کا حلوہ

فاطمہ راحی

محفلین
سردیوں میں طرح طرح کے حلوے بنائے جاتے ہیں۔ آپ کونسا حلوہ پسند کرتے ہیں۔ اپنی اپنی پسند کے حلوے کی ترکیب یہاں سب کے ساتھ شئر کریں۔
ہمارے گھر میں بادام کا حلوہ بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اسی کی ترکیب آپ سب سے شئر کر رہی ہوں امید ہے پسند آئے گی۔

اجزا ٕ

بادام ۔ آدھا کلو(ابال کر چھلکا اتار لیں)
چھوٹی الائچی ۔ آٹھ عدد (ایک چمچ چینی کے ساتھ پیس لیں)
دودھ ۔ دو پیالی
چینی ۔ ڈیڑھ پیالی
گھی ۔ ڈیڑھ پیالی
پھیکا کھویا ۔ آدھی پیالی
پستہ ۔ دس عدد

ترکیب:
بادام اور چینی ملا کر باریک پیس لیں۔ پھر اس میں دودھ ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے کو رکھ دیں۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔ اور ایک دوسرے کڑاہی میں گھی گرم کر کے الائچی ڈالیں خوشبو آنے لگے تو بادام اور دودھ کا گاڑھا مکسچر ڈال دیں۔ جب گھی الگ ہونے لگے تو کھویا ملا دیں۔ پلیٹ میں نکال کر پستا اور چاندی کے ورق سے سجائیں۔ مزیدار حلوہ تیار۔۔۔۔سردیوں میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
 
فاطمہ راحی

محفلین
شکریہ hani!!
مگر آپ نے یہ نہیں بتایا آپ کو کون سا حلوہ پسند ہے؟ اس کی ترکیب شیئر کرنا پسند کریں گے؟
 
Saraah

محفلین
بہت شکریہ فاطمہ ۔اچھی ترکیب ہے اور تجربہ شدہ تو سونے پہ سہاگہ ،انشاللہ ٹرائی کروں گی اور کھا کر کولیسٹرول بڑھائوں گی

اور آپ نے سوال بھی پوچھا تو مجھے سارے حلوے ہی پسند ہیں کیونکہ مین سویٹس کی شوقین ہوں

ویسے آج ہی ہمارے ہاں چنے کی دال کا حلوہ بنا ہے ،اس کے علاوہ مجھے سوجی کا حلوہ بیسن ملا کے بنا ہوا پسند ہے جو میں بناتی ہوں ،اور دودھ میں بھیگی ہوئی سوجی کا حلوہ تے بے حد پسند ہے

اس کے علاوہ مین انڈے اور بیسن کا حلوہ بناتی ہوں جو بہت بہت پسند کیا جاتا ہے ،اس کو دیکھ کر بالکل پتہ نہیں چلتا کہ اس میں انڈہ شامل ہے

اس کے علاوہ پیٹھے کا حلوہ بھی بنا چکی ہوں کئی بار

آپ چاہیں تو کر دوں گی پوسٹ تراکیب :)
 
تیشہ

محفلین
:( یہ کیوں باداموں کے حلوے کو آپ سب سامنے لا لا کر میرا دل للچوارہے ہیں :bee: میرے جب کبھی یہاں سے کچھ دیکھ بنانے کا موڈُ بنتا ہے تب تب وہ اشیاء ہی نہیں موجود ہوتیں کچن میں :atwitsend:
جب لے آتی ہوں تب موڈ نہیں رہتا بنانے کا :nottalking:
 
فاطمہ راحی

محفلین
بہت شکریہ فاطمہ ۔اچھی ترکیب ہے اور تجربہ شدہ تو سونے پہ سہاگہ ،انشاللہ ٹرائی کروں گی اور کھا کر کولیسٹرول بڑھائوں گی

اور آپ نے سوال بھی پوچھا تو مجھے سارے حلوے ہی پسند ہیں کیونکہ مین سویٹس کی شوقین ہوں

ویسے آج ہی ہمارے ہاں چنے کی دال کا حلوہ بنا ہے ،اس کے علاوہ مجھے سوجی کا حلوہ بیسن ملا کے بنا ہوا پسند ہے جو میں بناتی ہوں ،اور دودھ میں بھیگی ہوئی سوجی کا حلوہ تے بے حد پسند ہے

اس کے علاوہ مین انڈے اور بیسن کا حلوہ بناتی ہوں جو بہت بہت پسند کیا جاتا ہے ،اس کو دیکھ کر بالکل پتہ نہیں چلتا کہ اس میں انڈہ شامل ہے

اس کے علاوہ پیٹھے کا حلوہ بھی بنا چکی ہوں کئی بار

آپ چاہیں تو کر دوں گی پوسٹ تراکیب :)

بہت شکریہ سارا بہن:)۔۔۔!!!
میں نے کبھی انڈے اور بیسن کا حلوہ نہیں بنایا۔۔۔انڈے کے تو دو تین طرح کے حلوے بناتی ہوں پر بیسن کے ساتھ کبھی ٹرائی نہیں کیا۔ آپ اپنی ترکیب پوسٹ کرو میں بناؤں گی ضرور۔ اور پیٹھے کے حلوے کی بھی ترکیب لیتی اگر مجھے پیٹھا پسند ہوتا۔۔۔:sad2:
 
Top