بادلوں کا عکس! دیوار پر :)

ایک دفعہ بادلوں کا عکس ایک عمارت کی دیوار پر نظر آیا۔ اسکو موبائل فون میں محفوظ کر لیا اور عرصہ دراز تک یہ میرے کمپیوٹر کا وال پیپر بنا رہا۔
20131211_101647.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے ہمیشہ گرم ممالک میں شیشے کی دیواروں سے بنی عمارات فیسی نیٹ کرتی ہیں کہ کیا بجلی اتنی سستی ہوتی ہے وہاں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاحب
کویت میں بجلی پاکستان کی نسبت تو خیر بہت سستی ہے۔
لیکن میں سمجھ نہیں پایا کہ بجلی کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ :unsure:
گرم ممالک میں شیشے کی دیوار کی وجہ سے سورج کی روشنی سے بہت گرمی ہو جاتی ہے عمارت کے اندر، تو ائیر کنڈیشننگ پر زیادہ خرچہ ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
منصور بھائی یہ دوہرے شیشے ہوتے ہیں اور درمیان میں خلا ہوتا ہے۔ اس لیے ان شیشوں پر باہر کی گرمی اندر اثر نہیں کرتی۔
 

ساجد

محفلین
پیسے کی فراوانی ہو اور دماغ صرف ریا کاری تک ہی سوچنے کے قابل ہو تو پھر بجلی اور موسم سے کیا سرو کار ۔ کبھی غور کریں کہ پالش شدہ ماربل اور شیشوں کے استعمال سے ریڈی ایشن میں ہونے والا اضافہ کیا صرف بلڈنگ کے اندر جانے سے ہی نقصان پہنچاتا ہے۔ بلکہ اس سے زیادہ یہ ماحولیاتی خرابی اور درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
گرمی ریڈئیشن یعنی سورج کی روشنی سے بھی پہنچتی ہے۔
اگر آپ اس قسم کے شیشے کے اندر کی طرف کھڑے ہوں اور سورج کی روشنی آپ پر آ رہی ہو تو بالکل بھی دھوپ کی گرمی کا احساس نہیں ہوتا۔ اس کو آپ ٹھنڈی دھوپ کہہ سکتے ہیں۔
 
Top