جیا راؤ
محفلین
جیا رفیق راؤ ۔۔
آداب ۔۔ پہلے تو مبارکباد کہ ’’ اس حبس کی فضا میں‘‘ شعر کہہ لیتی ہیں۔دوم یہ کہ ۔۔ خوب کہتی ہیں، نوید صادق صاحب نے چھریاں تیز کیں تو میں نے رسید دے دی اور پھر بابا جانی نے پوری غزل کو روئی کی طرح دھن کے رکھ دیا سوم یہ کہ ۔۔ آپ روایتی اسکول کے بچوں کی طرح مان بھی لیتی ہیں۔ غزل دوبارہ صاف صاف لکھیئے ۔۔ تانکہ داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جائیں۔ ویسے موضوعات خوب ، رعایتِ لفظی خوب۔۔ اور مصرعوں کی دلکشی خوب ہے ۔۔
آپ بھی حجازی صاحب کی طرح 'بچوں کو بہلانے' پر معمور ہیں۔
(اسی تھریڈ کی پوسٹ نمبر 6 ملاحظہ کیجئیے۔)
ایک مشورہ ہے : (حالانکہ میں اہل نہیں ہوں )
صدارتی امیدوار کے لئے۔
غزل یا کلام کو آپ پہلے ’’ اصلاحِ سخن ‘‘ میں پیش کیا کریں۔ اور اصلاح / تنقید کے بعد یہاں اس طرح معاملہ بھی جاری رہے گا اور تھریڈ کا حسن بھی خراب نہیں ہوگا۔کیوں کہ ہم اگر کلام پر رائے دیں اور بعد میں اصلاح ہو تو یہ کم از کم مجھ ایسے جاہل کیلئے سبکی ہے۔۔۔امید ہے آپ برا نہ منائیں گی۔۔ اور اسی طرح مسکراتی رہیں گی۔
والسلام
ایک دوست
مغل جی یہ غزل پوسٹ تو وہیں کرنے کا سوچا تھا مگر زہرا جی کی غزل پڑھنے یہاں آئے تو جلدی میں یہیں پوسٹ کر دی (کہ اسپتال میں غزلیات پوسٹ کرنا آسان نہیں)
برا منانا تو ہم نے سیکھا ہی نہیں ! (ارے ارے۔۔۔ تکلفاً کہا ہے کہیں سب شروع مت ہو جائیے گا۔)