محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
آداب عرض ہے نین بھائی!کیا بات ہے خلیل بھائی! شاندار شاندار
آداب عرض ہے نین بھائی!کیا بات ہے خلیل بھائی! شاندار شاندار
انتہائی خوبصورت۔ بہت مزہ آیا۔بارش آئی
بچوں کے لیے ایک نظم از محمد خلیل الرحمٰن
بادل گرجا بارش آئی ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ
ہم بچوں نے دھوم مچائی تھپ، تھپ، تھپ، تھپ، تھپ
تیز ہوئی جب بارش، برسی چھم، چھم، چھم، چھم، چھم
کھیلے اور آنگن میں نہائے سب بچے اور ہم
بادل ٹوٹ کے برسے، نالے بہنے لگے بھل ، بھل
سڑکیں، گلیاں اور میدان بھی ہوگئے سب جل تھل
بارش نے کھیتوں، کھلیانوں کو سیراب کیا
سڑکوں اور میدانوں کو بھی زیر آب کیا
بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں
واہ۔ آڈیو نے مزہ اور بڑھا دیا۔
خوش رہیے عبدالصمدچیمہ بھائیانتہائی خوبصورت۔ بہت مزہ آیا۔
یہ آڈیو ہم نے اینکر Anchore نامی ایپ سے بنائی تھی۔ کچھ اور ترکیب بھی کرتے ہیں اس کے لیے!واہ۔ آڈیو نے مزہ اور بڑھا دیا۔
اس کو ڈائونلوڈ کیسے کیا جاسکتا ہے؟