بارش کے کئي روپ

بنت آدم

محفلین
جس طرح بارش کے کئي روپ ہوتے ہيں اسي طرح ايک ہي شے کيليے ہر انسان کے احساسات و جذبات جدا جدا رنگ ليے ہوتا ہے

بارش ہي کي مثال لے ليں ہر انسان کا اپنا طريقہ ہوتا ہے کوئي برسات کے پکوان سے لطف اٹھاتا ہے تو کسي کو تفريح کرنے ميں مزا آتا ہے اور کوئي يادوں کے حصار ميں رہ کر برسات سے محظوظ ہوتا ہے

مزيد سوالات کے ساتھ حاضر ہوئي ہوں


س آپ کے خيال ميں بارش سے لطف اندوز ہونے کا بہترين طريقہ کون سا ہے؟ آپ خود بارش سے کيسے لطف اٹھاتي/اٹھاتے ہيں؟

e5h9fn.jpg


آپ کي زندگي کي يادگار بارش کون سي ہے؟

e5h9fn.jpg


بارش کب بہت اچھي اور کب بہت بري لگتي ہے؟

e5h9fn.jpg


بھيگے بھيگے موسم ميں بھيگے بھيگے شعروں کي سوغات کسے کيوں اور کون سا بھيجنا چاہيں گي/گے؟

e5h9fn.jpg
 

ھارون رشید

محفلین
گھٹا چھا جائے ۔ موسلادھار بارش ہو اور بندہ کلا کرسی پر بیٹھا بارش میں بھیگ رہا ہوں تو ص ہی وکھرا ہے
 

arifkarim

معطل
س آپ کے خيال ميں بارش سے لطف اندوز ہونے کا بہترين طريقہ کون سا ہے؟ آپ خود بارش سے کيسے لطف اٹھاتي/اٹھاتے ہيں؟
چونکہ یہاں ہر وقت ہی بارش اور برف باری ہوتی رہتی ہے۔ اسلئے اس سے لطف اندوز بالکل نہیں ہوتے۔ ہاں اگر کبھی دھوپ نکل آئے تو پکوان بناتے ہیں۔

آپ کي زندگي کي يادگار بارش کون سي ہے؟
پاکستان میں کئی بارشیں بچپن کی یادیں بنی ہیں۔ ایک بار جبکہ ہم بیٹھک میں بیٹھے مونسون کی بارشوں کے مزے پکوڑوں کیساتھ لوٹ رہے تھے تو محلے کی بکریاں بارش کے خوف سے اندر گھس آئی تھیں! بڑی مشکل سے بارش کے بعد انکو باہر نکالا تھا۔
پھر ایک بار جب کڑکتی بارش کی وجہ سے گھر کی چھت ٹپک رہی تھی، اسوقت خنجر برساتے چھینٹوں میں ہم سب چھت کو ڈھکنے گئے تھے۔ اسوقت خوف کا یہ عالم تھا کہ ابھی کہ ابھی بجلی ہماری چھت پہ آگرے گی!


بارش کب بہت اچھي اور کب بہت بري لگتي ہے؟
سردیوں کی بارش سخت بری لگتی ہے۔ گرمیوں کی بارش بھی اتنی ہی بری۔ ہاں بہار کی بارشیں بہترین ہیں کہ انکے بعد پھول بوٹے نکل آتے ہیں۔
 
اپنا ایک قطعہ، معمولی سی قطع و برید کے ساتھ:
آپ کرتے ہیں بات ’’بارش‘‘ کی
اور ہم ’’ابر‘‘ کو ترستے ہیں
اک عجب سلسلہ شکست کا ہے
اشک بھی ٹوٹ کر برستے ہیں
 
Top