بارہا کہا تم سے ۔ عاطف سعید

عمر سیف

محفلین
بارہا کہا تم سے
جانِ جاں محبت میں
کوئی ضد نہیں ہوتی
کوئی میں نہیں ہوتی
روٹھنا کبھی ایسے
مستقل نہیں ہوتا
جب کوئی منائے تو
مان جایا کرتے ہیں

بارہا کہا میں نے
آرزو یہ ہے دل کی
مجھ میں تم سما جاؤ
پیاس ان نگاہوں کی
دید سے بجھا جاؤ
سوچ کی زمینوں میں
خواب کچھ اُگا جاؤ
روشنی کرو دل میں
آؤ اپنی آنکھوں سے
دیپ کچھ جلا جاؤ
ایک بار آ جاؤ

بارہا کہا تم سے
منتظر نگاہوں میں
گر تھکن اُتر آئے
کہر نارسائی میں
چھپ گئے کئی منظر
روشنی سے آنکھوں کی
بڑھ گیا اندھیرا تو
نہ ہوا سویرا تو
پھر تمھارے آنے سے
پیاس کو بجھانے سے
خواب کچھ اُگانے سے
دل کو کچھ نہیں ہوگا

بارہا کہا تم سے
تم مگر نہیں مانیں
تم نے ضد نہیں چھوڑی
تم کبھی تو سمجھو گی
زخم نارسائی کے
عمر بھر نہیں سِلتے
ایک بار مُرجھا کر
پھول پھر نہیں کِھلتے
جانِ جاں! محبت میں
دل اگر بچھڑ جائیں
پھر کبھی نہیں ملتے

#عاطف سعید
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہ بہت خوب
سچ ہے کہ
زخم نارسائی کے
عمر بھر نہیں سِلتے
ایک بار مُرجھا کر
پھول پھر نہیں کِھلتے
جانِ جاں! محبت میں
دل اگر بچھڑ جائیں
پھر کبھی نہیں ملتے
 

عاطف بٹ

محفلین
بارہا کہا میں نے
آرزو یہ ہے دل کی
مجھ میں تم سما جاؤ
پیاس ان نگاہوں کی
دید سے بجھا جاؤ
سوچ کی زمینوں میں
خواب کچھ اُگا جاؤ
روشنی کرو دل میں
آؤ اپنی آنکھوں سے
دیپ کچھ جلا جاؤ
ایک بار آ جاؤ

واہ، بہت خوب!
 
Top