بارہ سالہ پاکستانی کا کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں چوتھا عالمی ریکارڈ

فخرنوید

محفلین
ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والےایک بارہ سالہ بچے بابر اقبال نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں چوتھا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔اور وہ بارہ سال کی عمر میں سب سے چھوٹا مائکروسافٹ سر ٹیفائیڈ ٹیکنالوجی سپیشلسٹ بنا ہے۔ اس سے قبل بابر اقبال سائبر جئینیس پہچانا جاتا تھا اور اس نے مائکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا سرٹیفکیٹ ۹ سالہ کی عمر میں حاصل کیا تھا۔اور ینگیسٹ سرٹیفائیڈ ویب پروفیشنل ایسویسی ایٹ ایوارڈ 10 سال کی عمر میں حاصل کیا۔
babar%20iqbal.gif

مائکروسافٹ سر ٹیفائیڈ ٹیکنالوجی سپیشلسٹ کے مقابلے میں شامل شرکا٫ کی عمر 20 سے 35 سال کے درمیان تھی۔بابر اقبال نے یہ ایوراڈ حاصل کر کے آئی ٹی ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔آپ کہہ سکتے ہیں بابر ایک کمپیوٹر فیملی میں 2 مارچ 1997 میں پیدا ہوا۔ اس کے دو بھائی اور بہن پہلے ہی مائکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہیں۔

سورس: وائس آف پاکستان نیوز
 

تیلے شاہ

محفلین
ڈیرہ پھلاں دا سہرا کی چند مشہور چیزیں
دریائے سندھ
سوہن حلوہ
مولانا ڈیزل
مسرت شاہین
اور اب بابر اقبال
 

فہیم

لائبریرین
قسم لے لو عزیز بھائی جو میرے پاس ہو۔

اس کے لیے تو عارف صاحب سے ہی رجوع کریں۔
 

عسکری

معطل
اگر اس نے عزیز امین بھائی سے بات کر لی تو کل سے گلیوں میں کپڑے پھاڑ کر پاگلوں کی طرح گھومتا ہو گا۔
 
Top