بارہ سنگھا

شمشاد

لائبریرین
پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ایس پی سنگھا کے گیارہ بچوں کے نام کا آخری حصہ“ سنگھا” تھا۔جب ان کے ہاں بارہواں لڑکا پیدا ہوا تو شوکت تھانوی سے مشورہ کیا کہ اس کا کیا نام رکھوں۔ اس پر شوکت صاحب نے بے ساختہ کہا “آپ اس کا نام بارہ سنگھا رکھ دیجیے۔“
 
عثمان

محفلین
شائد آپ کے علم میں نہ ہو لیکن اردو بلاگستان میں بارہ سنگھے کی عرفیت ایک صاحب کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اگر وہ صاحب بادل نا خواستہ ادھر آ دھمکے تو آپ کی خیر نہیں۔
لہذا۔۔۔ذرا بچ کے!
:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
آنے دیں ان کو بھی، اردو محفل کی رونق میں اضافہ ہو جائے گا۔

ویسے میں نے تو ایک سچی بات بتائی ہے۔
 
مہتاب

محفلین
پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ایس پی سنگھا کے گیارہ بچوں کے نام کا آخری حصہ“ سنگھا” تھا۔جب ان کے ہاں بارہواں لڑکا پیدا ہوا تو شوکت تھانوی سے مشورہ کیا کہ اس کا کیا نام رکھوں۔ اس پر شوکت صاحب نے بے ساختہ کہا “آپ اس کا نام بارہ سنگھا رکھ دیجیے۔“

ھا ھا ھا بہت خوب ویری گڈ
 
Top