ز''''''''''''''''''''''''''''بردست پہ ڈھیروں زبریں۔
سیر کو سوا سیر کا مطلب آج ہی سمجھ آیا ۔
ظہیر بھائی کی شاعری کا مجموعہ ہو اور ایک تحریر ابتدائیہ ہو تو دوسری اختتامیہ۔
آپ اگر شاعری میں کمال و جمال رکھتے ہیں(اب کوئی آپ کے بیٹے نہ سمجھ لیں کمال و جمال
) تو آپ کی نثر بھی سدا بہار ہے ماشاءاللہ ۔
ع:شعر شکر آفریں اور چٹکلے نمکین ہیں
طبیعت شاداب کر دی اس مضمونچے نے۔
آپ کے طرفہ سْخن پر ہر سخن کا خاتمہ
ان سے جو مخصوص ہے اس طرز فن کا خاتمہ
بس اب تو یہ ہے کہ
نثر میں اب شوخ گوبس رہ گئے ہیں صرف دو
ایک نیرنگ دوسرے چونچال ہیں بھائی ظہیر