ہمت بھائی ،بھائی کرپشن کی بات تسلیم مگر اگر میری بات پر توجہ دیجیے تو زیادہ تر عوامی مقبولیت کی بات کی ہے۔ بے نظیر عوام میںمقبول ہے اور یہ حقیقیت ہے۔ ہم کس طرحاس پر اپنے باپ ، بھائیوں کے قتل اور شوہر کی قید کی ذمہ داردی ڈال دیتے ہیں۔ اس کے کارکن مرتے ہیںتو قہقہے لگاتے ہیں۔
بے نظیر اور نواز شریف میں کوئی تقابل ہی نہیں۔ فوج جتنی لوٹ مار کررہی ہے اس کا کوئی مقابلہ ہیں نہیں۔
تنقید کرنا اپ کا حق ہے مگر اس طرح متصبانہ تنقید کہ بے نظیر ہی اپنے خاندان کی قاتل ہے کچھ اچھا نہیں ہے۔
اس کے کارکن؟؟؟ اس کو کیا جہیز میں ملے تھے یہ کارکن۔
جناب یہ جو بیچارے اس کی خاطر اپنی جان سے جاتے ہیں وہ اس کے کارکن ہونے سے پہلے ہمارے بھائی ، بیٹے ، بھتیجے اور پیارے ہیں۔
ہمیں اس کے کارکن کہہ کر ان کی موت کا ذمہ دوسروں پر ڈال کر پلا نہیں جھاڑ لینا چاہئیے بلکہ اپنے پیاروں کی موت کا ان مداریوں سے حساب مانگنا چاہئیے۔
جمہوریت کی دیوی اور کتنے انسانوں کے خون کا خراج وصول کرے گی؟؟؟