باعثِ خوف

ظفری

لائبریرین
شیر کی شادی ہو رہی تھی ۔ ایک دم چوہے نے آکر فائرنگ کردی تو سب دبک کر بیٹھ گئے ۔ چوہے نے کہا کہ " اگر خیریت چاہتے ہو تو ولیمہ کا کھانا میرے بِل میں پہنچا دینا ۔ "
اس کے جانے کے بعد ہاتھی نے شیر سے کہا " یار تم جنگل کے بادشاہ ہو اور چوہا تمہارے سامنے بدمعاشی کررہا تھا ۔ لعنت ہو ۔ "
شیر نے کہا " تم نہیں جانتے ، یہ آج کل " طالبان " کیساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے ۔ " :praying:
 

dxbgraphics

محفلین
ویسے احادیث میں افغانستان کے طالبان کا ذکر "کالے جھنڈے تلے" کے الفاظ سے آیا ہے
اس حوالے سے درج زیل ربط سے "دجال کون کہاں کب" ڈانلوڈ کر کے پڑھی جائے تو یہودیوں اور صیہونیوں کی بہت سی سازشوں کے انکشافات ہیں
ربط
 

ظفری

لائبریرین
ویسے احادیث میں افغانستان کے طالبان کا ذکر "کالے جھنڈے تلے" کے الفاظ سے آیا ہے
اس حوالے سے درج زیل ربط سے "دجال کون کہاں کب" ڈانلوڈ کر کے پڑھی جائے تو یہودیوں اور صیہونیوں کی بہت سی سازشوں کے انکشافات ہیں
ربط

بھائی ۔۔۔۔۔ یہ سب روایتیں ہیں ۔ جو آج کل ایمان کا حصہ بن گئیں ہیں ۔ بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ احکام خداوندی سے زیادہ ان روایتوں پر ایمان کی بنیاد رکھی جانے لگی ہے ۔ اور ستم تو یہ ہے کہ 80 فیصد سے زائد ان روایتوں کا کوئی ماخذ بھی نہیں ہے ۔اللہ کا شکر ہے کہ محدثین نے اپنے شب و روز ایک کرکے دودھ اور پانی کو الگ کردیا ہے ۔ مگر اب بھی ان پر یقین نہ رکھنے والوں کو دین سے خارج کرنے کا فتوے صادر کیے جاتے ہیں ۔ جو لنک آپ نے دیئے ہیں اور اس میں جن عقائد کا ذکر ہے اس کا تذکرہ قرآن میں کہیں نہیں ملتا ۔ پورا قرآن پڑھ جائیے کہیں بھی ادنیٰ درجے پر بھی آپ کو ان عقائد کا تذکرہ نہیں ملے گا ۔ محفل کے ایک ٹاپک پر دو حضرات کی پوسٹوں کے جوابات مجھ پر واجب ہیں ۔ رمضان اور جاب کی وجہ سے ان میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے ۔ مگر انشاءاللہ وہاں دلیل اور ثبوت کے ساتھ جوابات مہیا کروں‌گا ۔
 

dxbgraphics

محفلین
جی ہاں آپ ٹھیک بھی ہوسکتے ہیں۔ لیکن میں مستند علماء جن کو میں جانتا ہوں ان ہی کے کتب کا مطالعہ کرتا ہوں
 

ظفری

لائبریرین
جی ہاں آپ ٹھیک بھی ہوسکتے ہیں۔ لیکن میں مستند علماء جن کو میں جانتا ہوں ان ہی کے کتب کا مطالعہ کرتا ہوں
پتا نہیں یہاں اس بحث کو کیا حیثیت دی جائے گی ۔ لیکن میں یہ کہنا ضرور چاہوں گا کہ علماء ہماری طرح ہی انسان ہیں ۔ ان کے ہاں بھی کسی بات کو سمجھنے میں غلطی کا امکان موجود رہتا ہے ۔ جو بات اللہ اور ا سکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمادی ، وہ ابدی حکم ہے ۔ جس پر حکم عدولی کی کوئی اجازت نہیں ۔ پھر اس کے بعد علماء رہ جاتے ہیں جو ہماری اور آپ کی طرح انسان ہیں ۔ ایک ہی بات کو سمجھنے میں ہر کسی کا نکتہِ نظر مختلف ہوسکتا ہے ۔ جس پر مکالمہ کیا جائے تو اصل سیاق و سباق کے سامنے آنے کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں ۔اگر مستند علماء سے آپ کی مراد آپ کے نکتہِ نظر سے مطابقت رکھنے والے علماء ہیں تو پھر آپ کو کوئی نئی بات نہیں معلوم ہوگی ۔ میں تمام مکتبِ فکر کے علماء کرام کا نکتہ ِ نظر سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ جہاں جہاں اور جس جس کی بات مجھے مطمئن کردیتی ہے ۔ میں اس رائے کو مان لیتا ہوں ۔ اور باقیوں کی رائے کا احترام کرتا ہوں ۔ میں نے اس معاملے میں اپنا یہی رویہ اپنایا ہوا ہے ۔ اور اللہ کا شکر ہے بہت سی نئی باتوں کیساتھ اصل بات کو سمجھنے میں بھی بہت مدد ملتی ہے ۔
 

arifkarim

معطل
کیا آپ علماء کے بغیر خود احادیث پر سمجھ سکنے میں عبور رکھتے ہیں؟

اگر علما کرام احادیث کو سمجھ سکنے پر عبور رکھتے ہوتے تو آج فتاویٰ پر مبنی لغات شائع کرنے کی بجائے اسلامی لیڈرشپ کے ذریعہ آدھے سے زیادہ دنیا پر قابض ہوتے:battingeyelashes:
 
Top