باعنوان پی ڈی ایف کتاب بنانے کا طریقہ

ابن محمد جی

محفلین
دیکھنے میں آیا کہ پی ڈی ایف میں بعض کتب اس طرح بنائی گئی ہیں کہ ان کے ساتھ متعلقہ عنوان کی فہرت بن جاتی ہے،پھر جوہی عنوان پر کلک کریں متعلقہ مضمون شارٹ طریقہ سے اوپن ہو جاتا ہے
کیا کوئی دوست اس طریقہ سے پی ڈی ایف بنانے کا طریقہ بتا سکتا ہے؟
 
پردیسی

محفلین
این محمد جی ۔۔۔ 2007 یا 2012 کا مائکروسوفٹ ورڈ یا اوپن آفس اپنے کمپیوٹر میں نصب کر لیں ۔۔۔ جیسے جی چاہے عنوان یا خوبصورتی دے کر پی ڈی ایف بنائیں
 
الف عین

لائبریرین
ورڈ میں انزٹ مینو میں table of contents کا آپشن آتا ہے۔ اسے لے لیں۔ لیکن اس سے پہلے یہ ضروری ہے کہ سارے عنوانات کو یا تو مینوالی فہرست کا رکن قرار دیا جائے، یا اس سے بہتر آپشن یہ ہے کہ جو فارمیٹنگ چاہتے ہوں، اسے ہیڈنگ 1 یا ذیلی عنوانات کے لئے ہیڈنگ 2 وغیرہ کی سٹائل دے دی جائے۔ اس کے بعد ٹیبل آف کنٹینٹ میں محض اسٹائل کی نشان دہی کافی ہے۔ میری ساری کتابوں کی فائلوں میں یہی ترکیب ہوتی ہے۔ پی ڈی ایف ورڈ سے ہی بنائیں یا اگر ورڈ کا 2003 یا پرانا ورژن ہو تو تو کسی بھی پی ڈی ایف پرنٹر کی مدد سے بنائیں، درست فہرت بن جائے گی
 
شکریا آپکا،اگر اس موضعوع پر سکرین شارٹ مل جائے تو آسانی رہے گی،دوسرا "سراج منیرا مکمل ہے بس ری ریڈنگ کے بعد فائل آپکو سینڈ کر دوں گا
 
انس طیب

محفلین
دوست آپ سب کیسے ہوں مجہے ایک ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ میں ایک کتاب کا فہرست بناتا ہوں تو وہ ا ب ی ترتیب سے بنانا ہے اگر کوئی اسی آسان طریقہ ہوں تو پلیز مجہے بتائے
...
 
مدیر کی آخری تدوین:
دوست آپ سب کیسے ہوں مجہے ایک ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ میں ایک کتاب کا فہرست بناتا ہوں تو وہ ا ب ی ترتیب سے بنانا ہے اگر کوئی اسی آسان طریقہ ہوں تو پلیز مجہے بتائے
فہرست تو عموماً صفحہ نمبر کے لحاظ سے بنائی جاتی ہے۔ آپ کس قسم کی فہرست بنانا چاہتے ہیں؟
 
اس ٹوٹوریل میں ایم ایس ورڈ 2007 استعمال کیا گیا ہے جس میں پی ڈی ایف بنانے کی سہولت نہیں، اس کے بعد والے ورژنس میں پی ڈی ایف سہولت ہے۔
اگر آپ کے پاس ورڈ 2010 یا اس سے لیٹیسٹ ہو تو جب آپ بطور پی ڈی ایف save کریں تو ڈائلاگ باکس میں create bookmark using: کو چیک کر دیں اور headings سیلیکٹ کرلیں۔
اس طریقے پر فہرست یا ٹیبل آف کانٹینٹ بنانے پر آپ کی پی ڈی ایف بک کی فہرست ایک تو کلک ایبل ہوگی ساتھ ہی دوسرے عنوانات کے بک مارکس بھی بن جائیں گے جن پر کلک کرکے آپ متعلقہ صفحہ پر جا سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top