ایک اور بت کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں
آپ لوگ ہر سیاستدان کو رگڑتے پھرتے ہو۔ جب تک علم الیقین نہ ہوجائے خدارا اپنی زبانوں کو لگام دو۔ پاکستان اور خاص طور پر مسلم لیگ ن میں ایسے لعل وجواہر موجود ہیں کہ انکی وجہ سے خدا رحمت کی بارش بھی برسا سکتا ہے
بیٹے مچھر چھان رہے ہو اور ہاتھی نگل رہے ہو۔نواز شریف کے پاس تو اس وقت کوئی عہدہ بھی نہیں ہے۔ پہل تو ان سے کرتے ہیں نا جن کے پاس اختیارات ہیں۔ احتساب تو اوپر سے ہونا چاہئے نا۔ توپھر سلمان تاثیر سے شروع کریں؟ اگر اسے پکڑ لیں گے تو پھر نواز شریف بھی بچ کر نہیں جانے پائے گا۔ صوبہ بعد میں چھوٹا کرلیں گے فی الحال تو ذرا انہیں پھینٹی لگانا شروع کریں نا۔ صوبے میں سب سے بڑا عہدہ گورنر کا ہے تو پھر اس سے شروع کریں؟
شمشاد بھائی ، ہمت علی کے خیالات سے ملتے جلتے خیالات کا اظہار اسی فورم پہ پہلے بھی کیا جاتا رہا ہے۔ پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت کا اظہار کرنا بعض لوگوں کی مجبوری ہی نہیں عادت بھی بن جاتی ہے۔مندرجہ ذیل پیغام ہمت بھائی نے ایک اور دھاگے پر پوسٹ کیا ہے۔ اس سے ان کی پاکستان سے محبت کا اندازہ لگا لیں۔ پنجاب تو بہت دور کی بات ہے :
[/color]
ربط یہ رہا
یا اللہ میں نے کونسی انہونی بات کردی ہے۔
دنیا کے ہر ملک میںپاکستانی پاکستانی کو دیکھ کر بچتا ہے ۔ میںنے کونسی نئی بات کردی۔ ہر جگہ یہی ہورہا ہے۔
لگتا ہے کہ اپ بھینس کے باڑے سے باہر ہی نہیں نکلتے ۔ کہیں بھینسوں کو تو پاکستانی نہیںسمجھتے؟
ہمت بھیا اس سے زیادہ سفید جھوٹ آپ نہیںبول سکتے تھے شائد۔ میری زیادہ تر عمر صادق آباد میں گزری ہے اور جو آپ نے اوپر لکھا ہے وہ سچ سے اتنا ہی قریب ہے جتنا یہ جملہ کہ "آصف علی زرداری نے اپنی تمام دولت غریبوں میں تقسیم کردی"۔ اس سے زیادہ کچھ نہ کہوں گا کہ فائدہ نہیں۔بدقسمتی سے بالائی سندھ کے علاقے پنجاب سے متصل ہیں۔ جرائم پیشہ لوگ پنجاب سے اکر یہاں جرم کرتے ہیں اور پنجاب واپس چلے جاتے ہیں۔ لاقانونیت کی وجہ پنجاب اور سندھ کے متصل علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی پرورش و بالادستی ہے۔ مزید یہ کہ پنجاب کے جاگیردار اور سندھ کے وڈیرے یہاں پر رشتہ دار ہیں۔ مثلا یوسف رضا گیلانی یہاں کے پیر پگارا کا رشتہ دار ہے۔
مسئلہ کا حل یہی ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جائے اور پنجاب میں قانون کا عمل نافذ ہوگا ۔ عملی طور پر موجودہ حالت میں یہ ناممکن ہے۔ حل وہی ہے جو میں نے تجویز کیا ہے۔