آپ تو سچ مچ تیار ہو گئے۔
اللہ کرئے زینب مل جائے۔
ماوراء تو پتہ نہیں کہاں رہ گئی پیغام لکھ کے، اتنا نہیں کہ ساتھ ہی تین صفحے بھیج بھی دیتی۔
اگر آپ کے پاس 99، 100 اور 101 صفحے ہیں تو آپ ہی بھیج دیں۔
ٹھیک ہے میں آئیندہ تمہارے ساتھ کسی کتاب پر کام نہیں کروں گا۔
یہ دھمکی پڑھ کر تو مجھے بھی سوچنا پڑے گا کہ کس سے جھگڑا کروں
ہاں جی! کوئی تیار ہے لڑنے کو؟
آپ کام نہیں کریں گے ۔۔؟ میں آپ سے پہلے کہتی ہوں بلکہ کہہ چکی ہوں کہ میں آپ کے ساتھ اب کوئی کام نہیں کروں گی۔!!!
یاد رہے کہ یہ میرا کام نہیں۔ بلکہ اردو ویب کی لائبریری کا کام ہے۔
زاویہ 1 ، زاویہ 2 اور علی پور کا ایلی کے بعد آج ساڑھے تین مہینے کے عرصے میں باغ و بہار مکمل ہو گئی۔اور وکی پر بھی منتقل کر دی گئی ہے۔
مبارک ۔۔۔ !!!
اس کتاب کی تکمیل کے لیے جن ارکان نے مدد کی۔ ان کا بہت بہت شکریہ۔ امید ہے کہ آئندہ بھی ہم اسی جوش، محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں گے۔
خاص طور پر شمشاد بھائی کا شکریہ جنہوں نے کتاب کا سب سے زیادہ حصہ برقیا۔ فاتح نے بھی مدد کی۔ بلکہ وکی پر منتقلی پر بھی کام کیا۔ فرحت کیانی نے بڑے جوش سے اسے لکھنے میں مدد کی۔ شگفتہ کا بھی بہت شکریہ۔ محمد وارث نے باغ وبہار کا مقدمہ لکھنے میں مدد کی، ان کا بھی بے حد شکریہ۔ اور آف کورس میرا بھی۔
(محب علوی کے بھی خاص تعاون کی میں مشکور ہوں۔ امید ہے کہ آئندہ آپ کے تعاون کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔ آپ کا بے حد شکریہ۔)
ماوراء تم نے " آبِ گُم " کا ذکر نہیں کیا۔
میرے بعد کہہ کر کہہ رہی ہو کہ مجھ سے پہلے کہہ چکی ہو اور مجھے بھی پتہ ہے کہ یہ لائبریری کا کام ۔ لائبریری کا کام میں ضرور کروں گا مگر جس طرح ماضی میں کتابوں پر مل کر کام کیا تھا ویسے نہیں کروں گا۔
مبارک ہو۔
اور فاتح بھائی ابھی یہ جھگڑا (محب / ماوراء) جاری ہے۔ ابھی نیا جھگڑا کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
آبِ گم مکمل ہو گئی ہے کیا؟؟ اصل میں میں نے صرف ان کتابوں کا ذکر کیا ہے جس پر میں نے ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔
وہ ماوراء ہی کیا جو پہلی بار میں ہی کام صحیح کر دے