محمد یعقوب آسی
محفلین
یہ کام بہت زیادہ مہارت اور چابک دستی کا متقاضی ہے۔ نظیر اکبرآبادی والی وہ مثال کہ "سب ٹھاٹ پڑا رہ جاوے گا ۔۔ ۔۔ ۔۔" وہ بہت کھلا مصرع ہے۔تمہید کے طور پہ ان دو بند کی جگہ کچھ اور لے آؤں ایسے میں چھٹے مصرعے کا مسئلہ ہو گا جس کی تکرار پوری نظم میں مقصود ہے۔
لفظی بازیگری کی کوشش نفسِ مضمون کو ادا کرنے میں دقت پیدا کرے گی۔ یہاں اپنے لئے سہولت پیدا کیجئے تاکہ نفسِ مضمون پر بہتر طور پر توجہ دے سکیں۔ دوسرے لفظوں میں اپنے آپ پر ایسی کڑی پابندی عائد ہی نہ کریں تو بہتر ہے، آپ کو اظہار میں کچھ سہولت مل جائے گی۔
باقی آپ پر ہے۔ جو مزاجِ یار میں آوے!۔