بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جاسم محمد

محفلین
بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
نمائندگان ایکسپریس / خبر ایجنسیاں 2 گھنٹے پہلے
1935199-SardiAagSikaiPhotoExpress-1577741280-187-640x480.JPG

قہرکی سردی، بالائی علاقوںمیں ٹھنڈکا20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

پشاور: ملک کے مختلف علاقوں میں قہر کی سردی پڑ رہی ہے۔ بعض میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔بالائی پنجاب میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ روزاسکردو میں درجہ حرارت منفی22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ گوپس میں منفی11 بگروٹ، استورمنفی10،قلات منفی 6کالام،گلگت،پاراچنار منفی5 بنو ں منفی4 چلاس، مری اورکوئٹہ میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔اسلام آباد کا درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈکیاگیا۔شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیاگیا۔
 

عرفان سعید

محفلین
میں تو اس سال برف اور ٹھنڈ کے لیے ترس ہی گیا۔ اس سال ابھی تک ہیلسنکی میں درجہ حرارت صفر سے نیچے ٹھہر ہی نہیں رہا!
 
Top