بالاکوٹ کی سیر

جیہ

لائبریرین
آپ سے ہم کبھی آگے نکل سکیں۔۔۔ ۔۔نا ممکن
ہم نے پہلے ہی آپکے مقابلے میں ہار مانی ہوئی ہے۔

اب یہاں دیکھیں ،کہ ہم گئے بالاکوٹ اور بیش قیمت زیارت سے محروم رہے۔
میں غالبا 1993 میں بابا کے ساتھ گئی تھی اس وقت اس قبر مبارک کی زیارت کی تھی۔ سنا ہے 2005 کے زلزلے اور بعد کے سیلاب سے قبر کو نقصان پہنچا تھا۔ اب پتا نہیں کہ کس حال میں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
خوبصورت مناظر اور خوبصورت تصاویر۔
خوبصورت علاقے کی سیر۔
شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
 
انیس الرحمن صرف زبردست سے کام نہیں چلے گا۔تبصرہ کرو۔
یارا کوچے کی یاد شدت سے آرہی ہے،کس حال میں ہے؟ مدت ہوئی دیدار نہیں کیا کوچے کا۔
سچ کہوں تو تصاویر کی کمی محسوس ہوئی۔ لیکن جو ہیں وہ بھی کمال ہیں۔ ویڈیو نہیں دیکھ سکتا کیوں کہ ہمارے سرور سے بند ہیں۔
ایسی جگہوں کی تصاویر دیکھ کر دل کرتا ہے کہ وہیں جا کر بس جاؤں۔
میرا تو مری اور اس کے گردوپیش کے علاقوں کے علاوہ کہیں جانا نہ ہو سکا۔:(
 

منصور مکرم

محفلین
سچ کہوں تو تصاویر کی کمی محسوس ہوئی۔ لیکن جو ہیں وہ بھی کمال ہیں۔ ویڈیو نہیں دیکھ سکتا کیوں کہ ہمارے سرور سے بند ہیں۔
ایسی جگہوں کی تصاویر دیکھ کر دل کرتا ہے کہ وہیں جا کر بس جاؤں۔
میرا تو مری اور اس کے گردوپیش کے علاقوں کے علاوہ کہیں جانا نہ ہو سکا۔:(
انیس بھائی دراصل مین ڈرائیونگ کر رہا تھا،اسلئے کیمرہ صحیح استعمال نہ کرسکا۔ یہ جو تصاویر اتاری ہیں ،تو اسمیں بھی گاڑی روک کر نکالی تھی۔
 

زبیر مرزا

محفلین
میرے سوٹ کیس میں شلوارقمیض ابھی تک رکھے ہیں اور جینزاورٹی شرٹ بھی اور آپ لوگوں کے سفرنامے
مجھے للچارہے ہیں - بہت عمدہ اور بہترین لکھا ہے جناب - تصاویر بھی زبردست - سادہ طرزِ تحریر کے ایک اور ماہر
بن کے سامنے آئے ہیں آپ - بات نپی تُلی ، لہجہ منفرد اور اندازبیاں سادہ
 
کل اسی سرسبز وشاداب دھرتی پر میرا بچپن اور جوانی گزری اور آج انہی حسین مناظر قدرت کی آغوش میں میری اگلی نسل پروان چڑھ رہی ہے
 
Top