بالوں میں سکری ختم کرنے کے لئے انتہائی آسان اور آزمودہ ٹوٹکا۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اگر آپ بالوں میں سکری کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایک بار یہ ٹوٹکا ضرور آزما کر دیکھیں ۔
لسٹرین (ماوتھ واش) کسی بھی میڈیکل سٹور میں باآسانی مل جاتی ہے ، لیکن یاد رہے کہ لسٹرین (original) لیں ،جو کہ پیلے رنگ میں ہو۔ایک شاور بوتل میں لسٹرین ڈالیں ، نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اپنے سر پر سپرے کریں ۔ یاد رہے کہ جڑوں میں لگانا ہے ۔پورے بالوں میں نہیں ۔ پھر کسی بھی شیمپو سے سر دھو لیں ۔ تین سے چار بار لگائیں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔
 
گلزار خان

محفلین
یہ ٹوٹکا صرف لڑکیوں کے لیئے ہی محدود ہے یا مردوں کے لیئے بھی :dont-know::confused1:
یا مرد عورتوں دونوں کے لیئے ہے :smile-big::smile-big:
 
سکری کے لیے مشہور آیورویدک (ہندی طریقہ علاج) نسخہ سے بہتر کوئی شیمپو یا نسخہ نہیں دیکھا۔

ریٹھا، املہ اور سکاکائی ہر ایک ہموزن لے کر تقریبا تین چھوٹے چمچ کے برابر دوا پانچ یا دس لیٹر گرم پانی میں ڈال کر گھنٹہ بھر کے لیے رکھ چھوڑیں اور پھر اس سے بال دھولیں ۔ واضح فرق محسوس کرلیں گے ۔

موسمِ سرما میں جوش دیا کریں۔

نوٹ: ہفتہ میں دو تین دفعہ استعمال کریں۔ خود اپنا اور اپنے گھر والوں کا آزمودہ ہے۔
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
خشکی دماغ کی ہو یا کھوپڑی کی!
جسم کی ہو یا مزاج کی!
اس کو اوپر سے بالکل ختم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس کا تعلق اندر سے ہوتا ہے۔
شیمپو، تیل، ٹوٹکے، انڈے، دہی کا پانی یا کچھ بھی یہ سب وقتی طور پر اثر دکھاتے ہیں۔
لیکن پھر جب اثر ختم ہوتا ہے اندر کی خشکی پھر غالب آجاتی ہے۔

خشکی کے مکمل خاتمے کے لیے اندورنی معاملات ٹھیک کرنے ضروری ہیں۔
جو کھانے پینے کی چیزوں کے ذریعے درست کیے جاسکتے ہیں۔
 
اگر آپ بالوں میں سکری کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایک بار یہ ٹوٹکا ضرور آزما کر دیکھیں ۔
لسٹرین (ماوتھ واش) کسی بھی میڈیکل سٹور میں باآسانی مل جاتی ہے ، لیکن یاد رہے کہ لسٹرین (original) لیں ،جو کہ پیلے رنگ میں ہو۔ایک شاور بوتل میں لسٹرین ڈالیں ، نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اپنے سر پر سپرے کریں ۔ یاد رہے کہ جڑوں میں لگانا ہے ۔پورے بالوں میں نہیں ۔ پھر کسی بھی شیمپو سے سر دھو لیں ۔ تین سے چار بار لگائیں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔
اس جادوئی کرشماتی نسخے کے بارے میں صرف اب یہی کہہ سکتے ہیں کہ؛
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تُو بہت دیر سے مِلا ہے مجھے
 
سکری کے لیے مشہور آیورویدک (ہندی طریقہ علاج) نسخہ سے بہتر کوئی شیمپو یا نسخہ نہیں دیکھا۔

ریٹھا، املہ اور سکاکائی ہر ایک ہموزن لے کر تقریبا تین چھوٹے چمچ کے برابر دوا پانچ یا دس لیٹر گرم پانی میں ڈال کر گھنٹہ بھر کے لیے رکھ چھوڑیں اور پھر اس سے بال دھولیں ۔ واضح فرق محسوس کرلیں گے ۔

موسمِ سرما میں جوش دیا کریں۔

نوٹ: ہفتہ میں دو تین دفعہ استعمال کریں۔ خود اپنا اور اپنے گھر والوں کا آزمودہ ہے۔
اتنا مشکل نسخہ عمل کون کرے گا میرے خیال میں تو ناعمہ والا نسخہ آسان ہے
 
فہیم

لائبریرین
سارے کو تو شمار نہ کریں۔
یہ دیکھیں بالوں والے :)

13124491_10208509512188764_2870405987979079853_n.jpg
 
Top