محسن وقار علی
محفلین
بالوں کی سجاوٹ کے مقابلے تو دنیا بھر میں ہوتے ہیں مگر کولمبیا میں ہوئے میلے کی مثال کہیں اور نہیں ملتی کولمبین شہر کالی میں ہونے والے ایفرو ہیئر ڈریسر مقابلے میں ہر عمر کی خواتین اور لڑکیوں نے اپنے بالوں کو کپڑوں اور رنگ برنگے دانوں سے اس طرح سجایا کہ سب دنگ رہ گئے تمام خواتین نے اپنے بالوں کو اسی انداز میں سجایا جب اس خطے میں غلامی کے عہد میں خواتین کو اپنے بال بنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔
کولمبیا میں سولہویں صدی میں ہسپانوی حکمرانوں نے افریقی غلام در آمد کر کے انہیں جبری مشقت پر مجبور کیا تھا اب ان غلام افراد کے بچے اپنے بزرگوں کی یاد میں بال سجانے کا میلہ مناتے ہیں۔ تصاویر : اے ایف پی، رائٹرز۔بہ شکریہ ڈان اردو