مجھے علم نہیں تھا، ابھی پندرہ بیس منٹ پہلے مجھے میرے بیٹے نے بتایا تھا ، تو میں نے اس کو کہا کہ یہ غلط خبر ہے ، وجہ یہ ہے کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا تو اس دن ڈان نے فیس بک پر خبر کی ہیڈلائن اسطرح سے لگائی تھی کہ گمان ہوتا تھا کہ عرفان خان کی وفات کی خبر ہے ، تو میں نے اپنی بیوی کو وہ ہیڈلائن دکھائی تھی کہ دیکھو کس طرح سے یہ خبروں کو مصالحے لگاتے ہیں کہ انتقال اس کی والدہ کا ہوا ہے اور ظاہر ایسا کررہے ہیں کہ عرفان خان کا انتقال ہوگیا ۔ مگر آج جب یہ بیٹے نے خبر دکھائی تو میں نے پچھلے تجربے کی وجہ سے کہا کہ یہ ایسے ہی ہے ۔ مگر جب دیکھا ادھر ادھر تو پتہ چلا کہ یہ واقع صحیح خبر ہے ۔ بہت افسوس ہوا ۔۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔