بالی وڈ سے پاکستان فن کاروں کا دیس نکالا

expensive beauty

محفلین
بھارتی فلم انڈسٹری نے ہمیشہ سے پڑوسی ملک پاکستان کے آرٹسٹوں کو اپنی فلموں میں کام کرنے کا موقع دیا ہے۔ چاہے وہ فلم حنا میں زیبا بختیار ہوں یا پھر فلم نکاح میں سلمیٰ آغا۔ یا گلوکاری کے میدان میں غلام علی، ریشماں، نصرت فتح علی خان سے لے کر عاطف اسلم تک ایک لمبی فہرست ہے۔ لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ سیاسی کشیدگی نے کئی پاکستانی فنکاروں کے بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے خواب کو عارضی طور پر چکناچور کر دیا ہے ۔ اِن میں اداکار میکال ذولفقار اور گلوکارعدیل بھی شامل ہیں۔

الی وڈ فلم قسمت کنیکشن کا ہٹ نغمہ مو یور باڈی گانے والے لاہورمیں رہائش پذیر گلوکارعدیل نےخبررساں ایجنسی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رنج ہے کہ فلم جوگاڑ کے میوزک ریلیز پر انہیں مدعو نہیں کیا گیا

مشہور فلم ساز جگ موہن مندرا اگلے ماہ فروری میں اپنی نئی فلم روم میٹس کی شوٹنگ ممبئی میں پاکستانی نژاد کے برطانوی اداکار میکال ذوالفقار کے ساتھ شروع کرنے والے تھے۔ تاہم ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد ذولفقار کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ذوالفقار نے مندرا کی فلم شوٹ آن سائٹ سے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔

جہاں ایک طرف تقریبا تمام پاکستانی فنکار اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں اور کچھ بھارتی فلم ساز پاکستانی ایکٹرس کے ساتھ عارضی طور پر کام نہیں کرناچاہتے وہیں پیج تھری، ٹریفک سگنل، چاندنی بار جیسی ایوارڈ یافتہ فلموں کے خالق مدھر بھنڈارکر نے پاکستان میں مارچ کے مہینے میں ہونے والے انڈو پاک فلم فیسٹیول میں حصہ لینے اوراپنی فلموں کی نمائش سے انکار کردیا ہے۔
 

زینب

محفلین
لو انہین پیسا ملے گا تو کل کو پھر سے بھاگے بھاگے انڈیا جایئں گے۔کہاں کا ملک کہاں کی حب الوطنی
 

ظفری

لائبریرین
لو انہین پیسا ملے گا تو کل کو پھر سے بھاگے بھاگے انڈیا جایئں گے۔کہاں کا ملک کہاں کی حب الوطنی

زینب بی بی ۔۔ پیسہ تو جس کو بھی جہاں ملتا ہے وہ وہیں بھاگتا ہے ۔ اب امریکہ کیا ، سعودیہ کیا ، دبئی کیا اور پھر انڈیا کیا ۔۔۔۔ :praying:
 

زینب

محفلین
وہ اور بات ہے سر جی جب جوتے مار کے نکالا گیا تو لعنت ہے ایسی آسایئشوں پے عزت بھی کوئی چیز ہے کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔

ویسے یہ بی بی کس کو کہا
 
Top