باپ بیٹی، سائیکلیں اور سو میل

عرفان سعید

محفلین
تین سال پہلےجوش میں آکر میں نے بھی بائیسکل خریدی تھی لیکن بہت زیادہ نہیں چلائی۔ اس لڑی کو پڑھ کر اب جذبہ دوبارہ زندہ ہورہا ہے۔ اس سال سرما میں اس شغل کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
فن لینڈ میں میرا ایک سینئر کولیگ جس کا نام پیٹر ہے، سائیکلنگ کا بے حد رسیا ہے۔ پیٹر کے پاس 8 مختلف قسم کی بائیسکل ہیں، دفتری اوقات کے بعد بعض دفعہ 200 کلومیٹر ایک ہی دن میں طے کر لیتا ہے۔ ایک سیزن میں اوسط 15000 کلومیٹر سائیکلنگ کرتا ہے۔ شدید حیرت ہوتی ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
تصویریں زبردست ہیں -خاصی مولویانہ ہیں حالانکہ آپ لبرل ہیں -مجال نہیں کوئی جاندار آجائے 'ہرچند عنوان میں دو جانداروں کا تذکرہ ہے -:)

میرے ایک نہایت بےتکلف دوست ناروے میں رہتے ہیں -ایک دن کہنے لگے یار شراب کی لت لگ گئی ہے 'ہفتے میں ایک آدھ بار میخانے کا چکر لگا لیتا ہوں -میں نے لاحول پڑھ کر کہا یہ شغل آپ گھر پہ کیوں نہیں کرتے تاکہ کل کلاں بچے بھی یہ شغل اپنائیں -کہنے لگے بچوں کی ایسی کم تیسی کر دوں گا اگر ہاتھ بھی لگائیں گے -میں نے کہا اب آپ کی وہ آزاد خیالی اور لبرلزم کیا ہوا -آپ تو خالص مولوی بن گئے-یہ بھی کہا دو دو نمبری شناختوں سے بہتر ہے ایک ایک نمبری شناخت اپنا لو -

یہ آپ سے تو کہہ نہیں سکتا کہ آپ سے بے تکلفی نہیں -:)

خیر یہ مراسلہ ملنے کے بعد اگر جان کی امان پاؤں تو سائیکل کی سواری کے متعلق ایک تکنیکی سوال کر لوں ؟
 
زیک

مسافر
تصویریں زبردست ہیں -خاصی مولویانہ ہیں حالانکہ آپ لبرل ہیں -مجال نہیں کوئی جاندار آجائے 'ہرچند عنوان میں دو جانداروں کا تذکرہ ہے -:)
ایک جاندار کی محفل پر تصاویر کی ممانعت ہے۔ وجہ یہاں کے مولوی ہیں۔

دوسرے جاندار کی کوئی اکیلی تصویر نہ تھی ورنہ پوسٹ کر دیتا۔

ویسے تو پودے اور درخت بھی جاندار ہوتے ہیں۔
 
یاسر شاہ

محفلین

اس عالی ظرفی کا شکریہ -اللہ ﷻ آپ کو بمع اہل و عیال بخیر و عافیت رکھے -

کچھ عرصہ پہلے جب میری رہائش پی آئ اے ہینگرز سے قریب تھی 'ارادہ کیا تھا کہ سائیکل خریدی جائے اور اس پہ سوار ہو کر ڈیوٹی پر آیا جایا جائے تاکہ وزن کم ہو اور پیٹرول بھی بچے -ایک کولیگ نے 'جو خاصے زمانہ شناس آدمی ہیں' مجھے اس ارادے پہ عمل سے باز رکھا یہ کہہ کر کہ اپنی نشست کے سبب مستقل یہ سواری مرد کے لئے مضر ہے-کیا ایسا ہی ہے ؟ خصوصاً ہمارے علاقے 'جہاں راستے بھی ناہموار ہیں -

یہ بھی سنا ہے کہ توند کی چربی سائکلنگ سے سب سے آخر میں گھلتی ہے- لہٰذا توند کم کرنے کے لئے یہ عمل زیادہ مفید نہیں -کیا یہ بات درست ہے ؟
 
زیک

مسافر
توند کی چربی سائکلنگ سے سب سے آخر میں گھلتی ہے- لہٰذا توند کم کرنے کے لئے یہ عمل زیادہ مفید نہیں -کیا یہ بات درست ہے ؟
چربی کو کم کرنے کے لئے ایروبک ایکسرسائز کی ضرورت ہوتی ہے۔ سائیکلنگ اس کے لئے اچھی ہے۔ البتہ اگر پیٹ کے مسلز کو سکس پیک بنانا ہے تو وہ سائیکلنگ وغیرہ کے ذریعہ ممکن نہیں۔ اس کے لئے سٹرینتھ ایکسرسائزز کرنی ہوں گی۔
 
زیک

مسافر
کچھ عرصہ پہلے جب میری رہائش پی آئ اے ہینگرز سے قریب تھی 'ارادہ کیا تھا کہ سائیکل خریدی جائے اور اس پہ سوار ہو کر ڈیوٹی پر آیا جایا جائے تاکہ وزن کم ہو اور پیٹرول بھی بچے -ایک کولیگ نے 'جو خاصے زمانہ شناس آدمی ہیں' مجھے اس ارادے پہ عمل سے باز رکھا یہ کہہ کر کہ اپنی نشست کے سبب مستقل یہ سواری مرد کے لئے مضر ہے-کیا ایسا ہی ہے ؟ خصوصاً ہمارے علاقے 'جہاں راستے بھی ناہموار ہیں -
ایسا نہیں ہے۔ اگر زیادہ ڈر ہے تو لوہے کا پاجامہ استعمال کریں
 
Top