با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

Nadir Khan Sargiroh

محفلین
اراکینِ اردو محفل کے ذوق ِ مطالعہ کی نذر نا (چیز) دِر کی
طنزیہ و مِزاحیہ مضامین پر مشتمل کتاب۔
درج ذیل لنک پر کلِک کیجیے اور سر دُھنیے ( اگر کہِیں میں آپ کے ہاتھ لگ جاؤں)
نوٹ : " ذوق ِ مطالعہ کی نذر " اِس پامال جملے کو مزید ایک بار " مجبوراََ " استعمال کرنے پر معافی کا خواستگوار ہوں۔

http://www.slideshare.net/tabdeeli/baa-adab-baamuhaawara-hoshiyaar-14415038
 
فاتح

لائبریرین
زبردست نا(یاب)دُر صاحب! کاش یہ کتاب ہمیں اردو لائبریری میں یونیکوڈ میں پڑھنے کو مل جاتی تو لطف آ جاتا۔
 
Nadir Khan Sargiroh

محفلین
فاتح (عالم ) الدین صاحب !
ایسا معلوم ہوتا ہے۔ یعنی مجھے شک ہے کہ آپ یہ کتاب پڑھ چکے ہیں۔
خدا کرے ! میرا شک ۔ ۔ ۔ ۔ یقین میں
بدل جائے۔
 
فاتح

لائبریرین
حضور! ابھی تو پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا لیکن جیسا کہ آپ ہماری تصویر کے نیچے "لائبریرین" لکھا دیکھ رہے ہیں، ہم اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے ایک کارکن ہیں اور ابن سعید بھائی سے مذکورہ کتاب کی بے حد تعریف سن چکے ہیں۔ :)
اللہ کرے حسنِ رقم اور زیادہ
 
لیں! فاتح صاحب نے ہمارا کام سہل کر دیا۔ اب ہمیں یہاں کتاب کے لیے تعریفی کلمات دہرانے کی ضرورت نہیں یوں کہ ان کی گواہی جو مل گئی۔ ویسے جس قسم کے سرقے سے گھبرا کر نادر صاحب اپنی کتاب یونیکوڈ اردو میں شریک کرنے سے گھبرا رہے ہیں اس کے ذکر کی جھلک ڈاکٹر سہیل عباس صاحب کی کتاب میں کل دیکھنے کو ملی۔ :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
اراکینِ اردو محفل کے ذوق ِ مطالعہ کی نذر نا (چیز) دِر کی
طنزیہ و مِزاحیہ مضامین پر مشتمل کتاب۔
درج ذیل لنک پر کلِک کیجیے اور سر دُھنیے ( اگر کہِیں میں آپ کے ہاتھ لگ جاؤں)
نوٹ : " ذوق ِ مطالعہ کی نذر " اِس پامال جملے کو مزید ایک بار " مجبوراََ " استعمال کرنے پر معافی کا خواستگوار ہوں۔

http://www.slideshare.net/tabdeeli/baa-adab-baamuhaawara-hoshiyaar-14415038
بہت شکریہ جناب یہ شریک محفل کرنے کا۔
اگر اجازت دیں تو اس کو اردو میں ٹائپ کر کے اردو محفل کی زینت بنا دیا جائے۔
 
بہت شکریہ جناب یہ شریک محفل کرنے کا۔
اگر اجازت دیں تو اس کو اردو میں ٹائپ کر کے اردو محفل کی زینت بنا دیا جائے۔
ویسے تو موصوف کے پاس یونیکوڈ یا پھر انپیج فائل موجود ہو گی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کا خیال ہے کہ یونیکوڈ مواد لوگ نقل کر کے اپنے نام سے ادھر ادھر شائع کر دیتے ہیں! :) :) :)
 
پپو

محفلین
کچھ اوراق دیکھ پایا ہوں زبان کیساتھ کافی زبان درازی ہوئی ہے
میرا مطلب ہے بہت اچھا لکھا ہے محفل پر پوسٹ کرنے کا شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
ویسے تو موصوف کے پاس یونیکوڈ یا پھر انپیج فائل موجود ہو گی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کا خیال ہے کہ یونیکوڈ مواد لوگ نقل کر کے اپنے نام سے ادھر ادھر شائع کر دیتے ہیں! :) :) :)
اول تو نقل کرنے والے کتابی یا پی ڈی ایف شکل میں ہونے کے باوجود بھی نقل کر لیں گے۔
دوم، اگر یہ کتاب یونیکوڈ میں نادر صاحب کے نام کے ساتھ اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری پر موجود ہوئی تو کم از کم ان کے لیے ایک حوالہ موجودہو گا اور قارئین کے لیے بھی سہولت ہو گی کہ وہ کوئی سا ایک جملہ بھی گوگل میں ڈالیں گے تو فوراً پتا چل جائے گا کہ اس تحریر کا اصل خالق کون ہے۔
ہمارے خیال میں تو یونیکوڈ ہی انٹرنیٹ پر سرقے سے بچاؤ کا موثر ترین ہتھیار ہے جسے مصنفین مثبت انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
امید ہے نادر سرگروہ اپنی ان پیج فائل شئر کریں گے۔
شمشاد میاں، ہمیشہ ٹائپ کرنے کی ہی مت سوچو، پکی پکائی کھانے میں بھی مزا آتا ہے!!
 
Nadir Khan Sargiroh

محفلین
حضور! ابھی تو پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا لیکن جیسا کہ آپ ہماری تصویر کے نیچے "لائبریرین" لکھا دیکھ رہے ہیں، ہم اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے ایک کارکن ہیں اور ابن سعید بھائی سے مذکورہ کتاب کی بے حد تعریف سن چکے ہیں۔ :)
اللہ کرے حسنِ رقم اور زیادہ

فاتح صاحب ! دعا کے لیے شکریہ۔ امید کہ اب تک کتاب پڑھ چکے ہوں گے ۔ آپ کی خاموشی اس کا منہ بولتا (بلکہ پُرشور ) ثبوت ہے۔ :bashful:
 
Nadir Khan Sargiroh

محفلین
بہت شکریہ جناب یہ شریک محفل کرنے کا۔
اگر اجازت دیں تو اس کو اردو میں ٹائپ کر کے اردو محفل کی زینت بنا دیا جائے۔

شمشاد جی !
محفل میں آپ کے پیغامات کی تعداد دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے مہم جو شخص ہیں۔
حوصلے کی داد ابھی۔۔۔۔ اسی وقت لے لیں۔ لیکن اجازت کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔
پہلے میں اپنے آپ سے اجازت لے لوں۔
 
Nadir Khan Sargiroh

محفلین
لیں! فاتح صاحب نے ہمارا کام سہل کر دیا۔ اب ہمیں یہاں کتاب کے لیے تعریفی کلمات دہرانے کی ضرورت نہیں یوں کہ ان کی گواہی جو مل گئی۔ ویسے جس قسم کے سرقے سے گھبرا کر نادر صاحب اپنی کتاب یونیکوڈ اردو میں شریک کرنے سے گھبرا رہے ہیں اس کے ذکر کی جھلک ڈاکٹر سہیل عباس صاحب کی کتاب میں کل دیکھنے کو ملی۔ :) :) :)

ابن ِ سعید !
آپ کا خلوص دیکھ کر ( بلکہ ٹیلی فون پر سُن کر) میں دوبارہ اس محفل میں آیا ہوں۔
آپ نے کتاب کو اپنا امریکی وقت دیا۔ اور تبصرہ بھی لکھا۔ میں آپ کا ممنون و شاکر ہوں۔
 
Nadir Khan Sargiroh

محفلین
امید ہے نادر سرگروہ اپنی ان پیج فائل شئر کریں گے۔
شمشاد میاں، ہمیشہ ٹائپ کرنے کی ہی مت سوچو، پکی پکائی کھانے میں بھی مزا آتا ہے!!

الف عین صاحب !
ہم تو اب تک الف ۔ ۔ ۔ ب پر ہی ہیں اور آپ ’’ عین ‘‘ تک پہنچ گئے ہیں۔ بلکہ پہنچے ہوئے ہیں۔
آپ سے امید ہے ایک سُرخ ، زرد اور سبز تبصرے کی۔
شمشاد صاحب کو آپ نے بڑا مفید اور ’’ آرام دہ ‘‘ مشورہ دیا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم نادر سرگروہ جی
اپنے پاس آج کل نیٹ ذرا ہائی سپیڈ پر چل رہا ہے ۔
ذرا سپیڈ مناسب ہوجائے تو پھر ہم بھی شامل ہوجائیں گے تعریف و تنقید میں
 
Nadir Khan Sargiroh

محفلین
کچھ اوراق دیکھ پایا ہوں زبان کیساتھ کافی زبان درازی ہوئی ہے
میرا مطلب ہے بہت اچھا لکھا ہے محفل پر پوسٹ کرنے کا شکریہ

آپ کا نام آپ کی تصویر اور تحریر سے مطابقت نہیں رکھتا۔ محفل اور اپنی شخصیت کے شایان ِ شان کسی اچھے سے نام کا انتخاب کریں۔ (میری رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے )
خیر !
آپ کچھ اوراق دیکھ پائے۔ ذرا دل پر پتھر رکھ کر مزید صفحات دیکھ لیں۔
آپ پر یہ انکشاف ہوگا کہ زبان کے ساتھ صرف زبان درازی ہی نہیں ہوئی ہے بلکہ ٹانگ بھی توڑی گئی ہے۔
 
Nadir Khan Sargiroh

محفلین
محترم نادر سرگروہ جی
اپنے پاس آج کل نیٹ ذرا ہائی سپیڈ پر چل رہا ہے ۔
ذرا سپیڈ مناسب ہوجائے تو پھر ہم بھی شامل ہوجائیں گے تعریف و تنقید میں

نایاب جی
آپ کے اور میرے نام میں کتنی معنوی قرابت ہے۔ نایاب جو کبھی میسر نہ ہو ۔ نادر جو کم کم میسر آئے۔
نایاب جی !
دیکھیں ! اگر تعریف کرنا ہے تو۔ ۔ ۔ نیٹ کی رفتار سُست ہو تب بھی کم چل جائے گا۔ اور اگر حضور تنقید کا ارادہ کیے بیٹھے ہیں تو نیٹ کی رفتار انتہائی تیز ہونی چاہیے۔
آپ بلا جھجک اپنی رائے کا اظہار کریں۔ میں ہر قسم کے ردِ عمل کو مثبت انداز میں قبول کرنے کوتیار بیٹھا ہوں۔
 
Top