ببلو

طالوت

محفلین
ببلو ۔ ۔ ۔​
پریشان تھی ببلو کی "وائف"
"نان ہیپننگ" جو تھی اس کی "لائف"
ببلو کو نہیں ملتا تھا آرام
آفس میں کرتا رہتا تھا کام ہی کم

ببلو کے باس بھی تھے بڑے "کول"
"پروموشن" کو ہر بار جاتے تھے بھول
پر بھولتے نہیں تھے وہ "ڈیڈلائن"
اور کام کرواتے تھے روز "ٹِل نائن"

ببلو بھی بننا چاہتا تھا "دی بیسٹ"
اسلئے کرتا نہیں تھا وہ "ریسٹ"
کرتا تھا دن رات وہ باس کی غلامی
"پروموشن" کی امید پہ دیتا تھا وہ روز سلامی

دن گزرے اور پھر گذرے سالہاسال
برا ہوتا گیا ببلو کا حال
ببلو کو اب کچھ بھی یاد نہ رہتا تھا
غلطی سے اکثر بیوی کو بہن جی کہتا تھا

آخر ایک دن ببلو کو سمجھ آئی
چھوڑ دی اس نے "پروموشن" کی دہائی
باس سے بولا تم کیوں ستاتے ہو
"پروموشن" کے لڈو سے دل بہلاتے ہو

"پروموشن" دو ورنہ چلا جاؤں گا
بونس پر بھی نہ لوٹ کر آؤں گا
باس ہنس کر بولا ، نہیں‌کوئی بات
ابھی اور بھی ہیں ببلو میرے پاس

یہ دنیا بہت سارے ببلوؤں سے بھری ہے
سب کو بس آگے بڑھنے کی پڑی ہے
تم نہ کروں گے تو کسی اور سے کراؤں گا
تمہاری طرح کسی اور کو ببلو بناؤں گا​

(شاعر: نامعلوم)
جاگو ببلو وووووووووووو جاگو ! :)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

عندلیب

محفلین
واہ بہت خوب ۔۔۔۔؟مجھے تو ببلو کی وائف پر ترس آرہا ہے
بے چارے ببلو کی لائف
کیوں بن گئی تو اس کی وائف
 
Top