میں اس بات پر متفق ہوں کہ بجرنگ دل مسلم دشمن ہے -
مگر جہاں تک اس خط کا سوال ہے کہ اس نے ذمہ داری لی ہے کہ دونوں بم دھماکے اس نے کروائے ہیں- تو یہ بات کچھ گلے سے نہیں اترتی-
کیونکہ جب کوئی دل ، تنظیم ذمہ دارے قبول کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ سینا ٹھوک کر کہہ رہا ہے- یعنی اسے سچ بات قبول ہے اور اسے کسی کا ڈر نہیں ہے- مگر یہاں تو ڈر ہی ڈر نظر آرہا ہے- ورنہ ذمہ داری قبول کرنے والا شخص یا تنظیم کے سربراہ کی دستخط تو ہونی چاہئے تھی- ایسے تو کوئی بھی اردو محفل پر ایک خط جاری کرے گا اور کہہ کہ اسرائیل کا ہاتھ فلاں چیز میں ہے اور نیچے اسرائیل لکھ دے تو کیا وہ کام اسرائیل نے ہی کیا ہے-
میں کسی کی طرفداری نہیں کر رہا ہوں-
مجھے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اپنا سر بچانے کے لیے کسی اور کا سر پیش کر دیا گیا ہے- اور بجرنگ دل سے اچھا سر تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا ہے-
ویسے بھی بجرنگ دل میں اتنا دم نہیں کہ وہ اتنی بڑی واردات کرکے اسے قبول کر لے- وہ جو کچھ کرتے ہیں - چھپ کر اور سرنگ بنا کر زمین کو کمزور کرنے کا کام کرتے ہیں-
ان میں اتنا دم اور اتنا حوصلہ نہیں ہے جو اتنا بڑا قدم اُٹھا سکے-