بجلی ایسی چیز نہیں جو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رابطہ

محفلین
بجلی ایسی چیز نہیں جو خرید کر عوام کو دے دی جائے، وزیر اعظم گیلانی
اسلام آباد . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر زرداری سے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور صدر کے درمیان ہر کام مشاورت سے ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی اگر خرید کر دینی ہوتی تو آج دے دیتے ، بجلی جیسے مسائل نعرے بازی یا احتجاج سے حل نہیں ہوسکتے۔وزیراعظم پمزاسپتال اسلام آبادکے ہنگامی دورے کے بعد میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدر زرداری سے ان کی دن میں کئی مرتبہ بات ہوتی ہے ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں اوروہ ہر کام مشاورت سے کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ مقامی حکومتوں کے نظام پرصوبوں سے مشاورت کے بعد صدر کو ایڈوائس بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این ایف سی کیلئے صوبوں سے نام آ چکے ہیں اورکمیشن جلدتشکیل دے دیا جائیگا۔کابینہ میں رد و بدل کو وزیر اعظم نے معمول کی بات قرار دیا۔لوڈ شیڈنگ اوراحتجاجی مظاہروں کے سوال پروزیر اعظم نے کہاکہ عوام ملک کی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے قلت کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیاہے اور اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس سال کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ وزیر اعظم نے پمزمیں ایمرجنسی اورمختلف وارڈزمیں جا کر مریضوں اوران کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات اورمسائل کے بارے میں دریافت کیا۔یوسف رضاگیلانی نے اسپتال میں صفائی کی صورتحال پرعدم اطمینان کا اظہار کیاجبکہ پرچی کے لیے مریضوں کوگھنٹوں لائنوں میں کھڑارکھنے اورادویات کی عدم فراہمی پرانتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے وزیر صحت ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=66149#
 

arifkarim

معطل
ہاں بجلی کوئی ایسی چیز نہیں‌جو خرید کر دی جائے، البتہ دولت قوم اور ایمان بیچ کر وافر مقدار میں حاصل کی جا سکتی ہے:)
 
Top