بجلی چورعملہ سیدھا ہوجائے ورنہ بلوچستان ٹرانسفر کردیا جائیگا،عابد شیر علی

کاشفی

محفلین
بجلی چورعملہ سیدھا ہوجائے ورنہ بلوچستان ٹرانسفر کردیا جائیگا،عابد شیر علی
abidsherali-pakistan-electricity_7-27-2013_111240_l.jpg

اسلام آباد…وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عملہ خیر منالے اور سیدھا ہوجائے، ورنہ سیدھاکرناآتاہے ، تبادلہ بلوچستان کردیاجائیگا۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت میں وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کاکہناتھاکہ وزارت کا حلف اٹھاتے ہی انہوں نے بجلی چوری کے خاتمے کے مشن پر کام شروع کردیا ہے اور ضرورکامیابی ملے گی۔ وہ محکمے کی کالی بھیڑوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ شیر ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بجلی چور عملے کاتبادلہ بلوچستان کردیاجائیگا، سکھرالیکٹرک کے6 اہلکاروں کاتبادلہ بلوچستا ن کیاجاچکاہے۔ وہ بجلی چوروں کی فہرست لے کر جلد وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔
 
کاشفی

محفلین
کراچی اور بلوچستان سے تعصب نہیں کراچی اور بلوچستان کا تعصب ملک کو ڈبو رہا ہے۔
یعنی کے کراچی اور بلوچستان کا تعصب یا یہ کہہ لیں کہ کراچی اور بلوچستان سے متعلق تعصب جو کہ قابض لوگ اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور ان کے وسائل پر قبضہ کرکے ان پر تضحیک آمیز بیان دیتے ہیں وہی تعصب ملک کو ڈبو رہا ہے۔۔۔
 
اور بکرا جو بیان دیتا ہے وہاں سے وہ کس کھاتے میں ہے!!

اللہ ایسی عید بھیج جس میں ایسے بکروں کی قربانی ہو جائے خود بخود۔
 
کاشفی

محفلین
اور بکرا جو بیان دیتا ہے وہاں سے وہ کس کھاتے میں ہے!!
اللہ ایسی عید بھیج جس میں ایسے بکروں کی قربانی ہو جائے خود بخود۔
اگر کوئی بکرا کہیں اپنی زبان میں بیان دیتا ہے تو کسی دوسرے بھوکنے والے جانور کو خاموشی اختیار کرنی چاہیئے نا کہ وہ بیان سن کر ہمیشہ کی طرح بھوکنا شروع کردے۔۔۔
عیدیں دو طرح کی ہوتی ہیں۔۔ایک چھوٹی عید اور دوسری بڑی عید۔۔۔۔جو اللہ رب العزت بھیج چکے ہیں۔۔ تیسری عید کی گنجائش نہیں۔۔ بدعتی لوگ ایسا کام کرتے ہیں۔۔
اب اگر کوئی مسلم ہے تو یقین کے طور پر وہ انسان ہی ہوگا۔۔جانور تو ہو نہیں سکتا کہ وہ تیسری عید کی خواہش کرے۔۔
بڑی عید پر کچھ مسلمان بکرے کی قربانی بھی کرتے ہیں۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی کے کراچی اور بلوچستان کا تعصب یا یہ کہہ لیں کہ کراچی اور بلوچستان سے متعلق تعصب جو کہ قابض لوگ اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور ان کے وسائل پر قبضہ کرکے ان پر تضحیک آمیز بیان دیتے ہیں وہی تعصب ملک کو ڈبو رہا ہے۔۔۔
پھر وہی بگلے کی ایک ٹانگ، ارے بھائی میں کہہ رہا ہوں کراچی اور بلوچستان کا تعصب، کا، پہلے بھی بڑا کر کے لکھا تھا، کراچی اور بلوچستان سے نہیں۔

اور ہاں کراچی پر تو بھائی کا قبضہ ہے تو وہی قابض ہوا ناں اور اس سے پہلے سندھ اور بلوچستان پر سندھ والوں کی ہی حکومت تھی ناں، تو ان سے پوچھیں بمع بھائی کے۔
 
بڑا کرکے لکھیں یا چھوٹا کر کے لکھیں۔۔اس کی تشریح یہی ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے تعصب ختم ہونا چاہیئے اور ان کے وسائل پر قبضہ کرنے والوں کو سدھرنا چاہیئے ۔۔ اگر یہ رویہ ترک نہ کیا گیا تو آنے وقت بتا رہا ہے کہ انجام بہت ہی بھیانک خیز ہے قبضہ کرنے والوں کا اور ساتھ ساتھ پورے ملک کا۔۔:)
 
ظفری

لائبریرین
حکومت کو ایسے بیانات دینے سے قبل سوچنا چاہیئے کہ بلوچستان کوئی کالا پانی نہیں ہے کہ کسی جرائم کے خاتمے لیئے اس طرح کی اصطلاحات بیان کی جائیں ۔ بلوچستان ایک حقیقت ہے اور اس کے مسائل غور طلب اور فکر انگیز ہیں ۔ اس کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ۔ کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ بلوچستان کی محرومیاں ختم کرکے اس کو اس قابل بنایا جائے کہ لوگ خود وہاں تبادلہ کی خواہش ظاہر کریں ۔
وزراء کو ایسے غیر ذمہ درانہ بیانات سے پرہیز کرنا چاہیئے ۔
 
فلک شیر

اوسط ذہانت کے لوگ جب بڑے مناصب پا لیں ................ تو قومی معاملات پہ اُن کی رائے اسی نوعیت کی ہوا کرتی ہے...........اِن صاحب کی وزارت کا واحد میرٹ میاں نواز شریف صاحب کا قریبی عزیز ہونا ہے.......................
 
شیخ رشید بھی کل کسی چینل پر یہی دہائی دے رہے تھے کہ شریف بردران اپنی فیملی سے باہر کسی کا بھلا دیکھ ہی نہیں سکتے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کہتا تو شیخ بھی صحیح ہے۔
وہ تو نواز خاندان میں اہل امیدوار نہیں تھے ورنہ سارے کے سارے اسمبلی اراکین انہی کے خاندان سے ہوتے۔
 
کاشفی

محفلین
ایسے چند ایک وزراء آ جائیں تو بہت کچھ سدھر سکتا ہے۔
ایسے ہی چند تعصب پسند وزراء اور سیاستدان نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔۔یہ کیا سدھاریں گے۔۔خود پہلے سدھر جائیں تو اچھی بات ہے۔۔
عابد شیر علی پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک سیاہ ستدان اپنے پنجابیوں کو مرنے کے لیئے بلوچستان بھیجنا چاہتا ہے۔۔وہاں پنجابیوں کے ساتھ جو حال ہورہا ہے اس کی خبر لینے کو میڈیا کے ساتھ ساتھ عابد شیر علی بھی ڈرتا ہے۔۔بلکہ بولتے ہوئے بھی ڈرتا ہے کہیں بلوچ لبریشن آرمی کے ناراض بلوچ بھائی کہیں زیادہ ہی ناراض نہ ہوجائیں۔۔۔:)
حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر بھی جو کراچی کو بدنام کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھتے اور ان کی زبان کراچی کے خلاف زہر اگلنے اور انگلیاں کی بورڈ چلاتے نہیں تھکتی ہیں وہ بھی بلوچستان میں شہید ہونے والے معصوم پنجابیوں کی شہادت پر خاموش ہیں۔ایسے لوگ تعصب پسند ہیں۔۔جن کی ٹائیں ٹائیں فش صرف کراچی اور کراچی والوں کے لیئے ہوتی ہیں۔۔۔تف ہے ایسے لوگوں پر۔۔بلکہ محفل کے ایک رکن نے جو وزیرِ اعظم کے لیئے لفظ استعمال کیا ہے۔وہ دراصل ایسے لوگوں کے استعمال ہونا چاہیئے جو ظلم کے خلاف خاموش ہیں۔۔۔۔۔ باقی تو سب ہی سمجھ دار ہیں سمجھ ہی گئے ہوں گے۔۔
 
Top