بجلی چوری روکنے کیلئے تھانے بنائے جا ئیں گے

راشد احمد

محفلین
بجلی چوری روکنے کیلئے تھانے بنائے جا ئیں گے، وفاقی وزیر پانی و بجلی:

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی ۔2009ء) وفاقی وزیر پا نی وبجلی راجہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کو روکنے کیلئے مجسٹریٹ مقرر کر نے کے ساتھ تھا نے بھی بنائے جا ئیں گے اوربجلی چوروں کی تاحیات بجلی کا ٹ دی جا ئے گی۔ حیدرآباد واپڈا کا لو نی میں ملازمین سے خطاب کے بعد میڈیاسے گفتگو میں انھوں نےکہاکہ حکومت نے واپڈاکے ذمہ بجلی کمپنیوں کے واجب الادا ایک سو پچاسی ارب روپےمیں سے پچاسی ارب روپے ادا کر دئیے ہیں جس کے بعد بجلی کی پیداوار میں بہتری آئی ہے ،ملک میں دسمبر دوہزارنوکےبعدلو ڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی مسلسل خسارے میں جا رہی ہے جس کا بو جھ حکومت اٹھا رہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے حیسکو ،واٹر ونگ ،پاور ونگ کے ملازمین کو مراعات دینے کے ساتھ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔

حوالہ اردو پوائنٹ
 
Top