بجٹ سے سارے خوش ہوجائیں گے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
کتنی بڑی خوشخبری ہے
سو جوتے کھانے والوں کو خوشخبری ہے کہ آئندہ سال بھی سو جوتے ہی پڑتے رہیں گے۔

ویسے آپ کی تنخواہ پر اس وقت ٹیکس کتنا ہے؟ ادھر ناروے میں میری تنخواہ کا ۳۶ فیصد ٹیکس کٹتا ہے۔ خریداری کی ہر چیز یا سروس پر ۲۵ فیصد سیلز ٹیکس اس کے علاوہ ہے۔ اور یہ ٹیکسز ایسے نہیں ہیں کہ نہ دئے تو بھی چلے گا۔ یہاں حکومتیں ٹیکس نہ دینے پر آپ کی املاک نیلام کر دیتی ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

صرف ٹیکسز کا موازنہ کرنا کافی سطحی موازنہ ہے، اور غیر حقیقی ہے۔ دیگر بہت سے عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین

ہم تو وہ لوگ ہیں جو ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ دونوں ٹیکس دیتے یہاں ٹیکس دینے والا طبقہ تنخواہ دار طبقہ ہے باقیوں کو تو صرف ٹیکس چوری کرنا آتا ہے۔۔۔۔۔۔
 
گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے
اور مزدور کی کم سے کم اُجرت بیس ہزار رکھی گئی ہے
اللہ کرے اِس پر عمل بھی ہو گزشتہ روز ہی ایک بھائی بتارہے تھے کہ میری تنخواہ ایک ریسٹورنٹ پر سترہ ہزار تھی مالک کہتا ہے کہ ہر ماہ پانچ ہزار لے لو جب تک یہ سیچویشن ہے کام کرنا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ جاو بھائی
وہ بھائی صاحب اب نوکری چھوڑ کر گھر بیٹھ گئے ہیں اُن کے گھر میں جو والد صاحب تھے اُن کی سوزوکی کا کام تھا وہ بھی اب ٹھپ پڑا ہے کوئی بھی شخص ایسا نہیں رہا اُن کے گھر میں جس کی آمدنی سے گھر کا خرچہ چلایا جائے اللہ رحم کرے ہم مسلمانوں پر
 
آمین
کیونکہ جب سولہ ہزار بھی تھے تو مالک بارہ دیتا اور چار ہزار جیب میں رکھتا یہ ہمیں پتہ چلا جب سیوپر اور گارڈ جوContractual Employee ہیں اُنکو یہ لوگ جو اجرت گورنمنٹ مقرر کرتی ہے وہ بھی نہیں دیتے۔۔۔۔۔
 
گورنمنٹ حکم نامہ تو جاری کردیتی ہے پر یہ بھی تو دیکھے کے کون عمل کررہا ہے اور کون نہیں
 
سیما علی

لائبریرین
گورنمنٹ حکم نامہ تو جاری کردیتی ہے پر یہ بھی تو دیکھے کے کون عمل کررہا ہے اور کون نہیں
افسوس یہ کام بھی نہیں کرتے جب بینظیر اِنکم سپورٹ سے 17 اور 18 گریڈ کے افسر پیسے کھو جائیں تو اور کیا ہوگا
عیاری و مکاری چوری و دغابازی
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے ۔۔۔۔۔۔
افسوس صد افسوس
 
Top