بجٹ 14-2013

زرقا مفتی

محفلین
6-12-2013_149445_1.gif

http://jang.com.pk/jang/jun2013-daily/12-06-2013/updates/6-12-2013_149445_1.gif
 
بجٹ ہمیشہ نوکر شاہی تیار کرتی ہے حکومتوں کے منشی (وزیر خزانہ) اس میں تھوڑی بہت پالیسی تبدیلیاں کرواتے ہیں اور تاریخ شاہد ہے کہ ڈاکٹر محبوب الحق مرحوم کے علاوہ پاکستان کو آج تک کوئی مناسب منشی میسر نہیں ہوسکا ۔زیادہ تر منشی بینکر اور بیوروکریٹس تھے (حالانکہ دنیا بھر کی حکومتوں کے وزیرِ خزانہ ماہر معاشیات( اکنامسٹ) ہوتے ہیں) جنہیں معیشت کی پیچدگیوں کی الف ب بھی پتہ نہیں ہوتی ۔نورا حکومت کے(اتفاق فاوئنڈری کے منشی ) چاڑٹرڈ اکاوئنٹنٹ وزیر خزانہ ڈار صاحب کو اتنی جلدی نوکر شاہی کا تیار کردہ بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے تھا میرے خیال میں اس پورے گورکھ دھندے کو صرف سکون سے پڑھنے میں ہی 2 سے 3 مہینے لگتے، سمجھنے اور معابعدی اثرات کا ادراک کرنے میں کم از کم ایک سال کا عرصہ لگنا چاہیے۔۔ جب تک ملک کو اس حال پر پہنچانے والے لوگوں سے حساب کتاب نہیں ہوگا لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس نہیں آئیں گی بجٹوں کی سنگینیاں بڑھتی جائیں گی۔۔ مجھے نہیں لگتا عوام نورے کی حکومت کو 1 سال سے زیادہ برداشت کر سکے گی۔۔۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
ہائے سئیو نی میں لُڈیاں پاواں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاااااااااااااااااااا
 

زرقا مفتی

محفلین
دودھ چینی دالیں گھی اور بجلی مہنگی
غریب مکاؤ بجٹ پیش کیا گیا
نواز شریف کو سب نہیں دو وعدے یاد دلانا چاہتی ہوں
مزدور کی کم از کم اُجرت پندرہ ہزار کرنے کا وعدہ
تعلیم کا بجٹ چار فیصد کرنے کا وعدہ
 

زرقا مفتی

محفلین
ایک مرتبہ ایک بوڑھے شیر نے مجبورا لومڑی کے ساتھ مل کر شکار کیا
شیر نے شکار کے تین حصے کئے ۔لومڑی خوش ہوئی کہ اس کا ایک حصہ تو پکا ہے۔
شیر نے حصے کرنے کے بعد کہا کہ یہ ایک حصہ اس لئے میرا کہ میں نے شکار کیا۔دوسرا اس لئے میرا کہ میں جنگل کا بادشاہ ہوں اور میری ضرورت بھی زیادہ ہے۔
اور یہ تیسرا حصہ۔۔۔۔۔۔۔۔جس میں لینے کی ہمت ہے وہ اٹھا لے

 

ساجد

محفلین
ن لیگ حکومت کا یہ بجٹ انتہائی ظالمانہ اور غیر متوازن ہے۔ الیکشن سے قبل میرے دل میں ان کے بارے جو کھٹکے تھے وہ سچ ثابت ہوئے یہ لوگ کبھی کاروباری اور تجارتی مگر مچھوں اور قبضہ گروپس پر ہاتھ نہیں ڈالتے صرف صارف اور سرکاری ملازم کو نچوڑتے ہیں۔
عوام کو اس بجٹ پر بھرپور احتجاج کرنا چاہئے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی اصلاح بھی ۔
 

عسکری

معطل
ن لیگ حکومت کا یہ بجٹ انتہائی ظالمانہ اور غیر متوازن ہے۔ الیکشن سے قبل میرے دل میں ان کے بارے جو کھٹکے تھے وہ سچ ثابت ہوئے یہ لوگ کبھی کاروباری اور تجارتی مگر مچھوں اور قبضہ گروپس پر ہاتھ نہیں ڈالتے صرف صارف اور سرکاری ملازم کو نچوڑتے ہیں۔
عوام کو اس بجٹ پر بھرپور احتجاج کرنا چاہئے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی اصلاح بھی ۔
اس کا حل ہے چینج جو اپکو پسند نہیں بھائی جان آپکو تو لووز چینگ پسند تھا نا :grin:

loose-change.jpg
 

ساجد

محفلین
اس کا حل ہے چینج جو اپکو پسند نہیں بھائی جان آپکو تو لووز چینگ پسند تھا نا :grin:
ہر مسئلے کا حل "چینج" نہیں ہوا کرتی ۔ "ایکس چینج "کو درست کرنے کا آپشن بھی ذہن میں رکھنا چاہئے۔ :)
جمہوری عمل میں اپوزیشن حکومت کو راہِ راست پر رکھنے کا اہم وسیلہ ہوتی ہے ، اگر اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے گی تو حکومت من مانی نہیں کر سکے گی۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
و
وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم جاری کی جارہی ہے ۔ اس سے سوشل میڈیا تک طالب علموں کی رسائی آسان ہوگی ۔ اور علم گھر بیٹھے چل کر پاس آیا کرے گا ۔۔
یہ تو کوئی بات نہ ہوئی اوور آل کیا اقدام ہے۔۔۔۔۔تعلیم کو سستی کرنے کا۔۔۔۔۔ مجھے پرویز الہی صرف اس وجہ سے زندگی بھر نہیں بھولنے والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
دودھ چینی دالیں گھی اور بجلی مہنگی
غریب مکاؤ بجٹ پیش کیا گیا
نواز شریف کو سب نہیں دو وعدے یاد دلانا چاہتی ہوں
مزدور کی کم از کم اُجرت پندرہ ہزار کرنے کا وعدہ
تعلیم کا بجٹ چار فیصد کرنے کا وعدہ

جوشِ خطابت۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
آئی ایم ایف کے مفاد کا بجٹ پیش کیا گیا : شیخ رشید احمد
sheikhrasheed1.jpg

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب آدمی کیلئے کچھ نہیں ،سیلز ٹیکس بڑھا کر غریب آدمی پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے جبکہ امیروں پر ٹیکس نہیں لگایا گیا،مزدور کی تنخواہ15ہزار کا نعرے لگانے والے مزدور کو کچھ نہیں دے سکے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی میکنزم نہیں ہے آئی ایم ایف کے مفاد کا بجٹ پیش کیا گیا اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ ریلوے کو کارپوریشن کے نام پر نجکاری کی جارہی ہے خنجراب سے ٹرین چلانے کے بجائے کراچی اور لاہور پر توجہ دی جانی چاہیے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 20جون کو عمران خان قومی اسمبلی میں آئیں گے ۔
 
Top