نصیر الدین نصیر بخت میرا جو محبت میں رسا ہو جائے ۔ حضرت پیر نصیر الدین نصیر گیلانی ؒ

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بخت میرا جو محبّت میں رسا ہو جائے​
میری تقدیر مدینے کی فضا ہو جائے​
کاش مقبول مرے دلی کی دعا ہو جائے​
ایک سجدہ در مولا پہ ادا ہو جائے​
اس کی تعظیم کو اٹھتے ہیں سلاطین جہاں​
ترے کوچے سے جو منسوب گدا ہو جائے​
لے بھی آ زلف پیمبر کی مہک دیر نہ کر​
اے صبا مجھ پہ یہ احسان ذرا ہو جائے​
اس کو اپنی ہی خبر ہو نہ دو عالم کا خیال​
جو بھی دیوانہ محبوب خدا ہو جائے​
میں مدینے کی زیارت سے بہت خوش ہوں مگر​
چاہتا ہوں کہ یہ مسکن ہی مرا ہو جائے​
ان کے دامن کو مرے ہاتھ کسی دن چھو لیں​
کچھ نہ کچھ حق عقیدت تو ادا ہو جائے​
وہ سر طور ہو یا مصر کا بازار حسیں​
وہ جہاں چاہیں جلوہ نما ہو جائے​
اب بلا لو کہ مجے دم بھربھروسہ نہ رہا​
نہیں معلوم کسی وقت بھی کیا ہو جائے​
میرے نزدیک مقدر کا دھنی ہے وہ نصیر​
جس وہ ان کی نظر لطف و عطا ہو جائے​
پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ
 
بہت عمدہ کلام ہے
اللہ آپ کو لمبی عمر عطاء فرمائے
اگر آپ کے پاس ( پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ) کے کلام کی سایٹ ہے تو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شکریہ
 

سید زبیر

محفلین
لے بھی آ زلف پیمبر کی مہک دیر نہ کر
اے صبا مجھ پہ یہ احسان ذرا ہو جائ
سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محفل کے نذر کرنے کا شکریہ
 

الف نظامی

لائبریرین
بخت میرا جو محبّت میں رسا ہو جائے​
میری تقدیر مدینے کی فضا ہو جائے​
کاش مقبول مرے دل کی دعا ہو جائے​
ایک سجدہ در مولا پہ ادا ہو جائے​
اس کی تعظیم کو اٹھتے ہیں سلاطینِ جہاں​
ترے کوچے سے جو منسوب گدا ہو جائے​
لے بھی آ زلفِ پیمبر کی مہک دیر نہ کر
اے صبا مجھ پہ یہ احسان ذرا ہو جائے
اس کو اپنی ہی خبر ہو نہ دو عالم کا خیال​
جو بھی دیوانہ محبوبِ خدا ہو جائے​
میں مدینے کی زیارت سے بہت خوش ہوں مگر​
چاہتا ہوں کہ یہ مسکن ہی مرا ہو جائے​
ان کے دامن کو مرے ہاتھ کسی دن چھو لیں​
کچھ نہ کچھ حق عقیدت تو ادا ہو جائے​
وہ سر طور ہو یا مصر کا بازار حسیں​
وہ جہاں چاہیں جلوہ نما ہو جائے​
اب بلا لو کہ مجھے دم بھروسہ نہ رہا​
نہیں معلوم کسی وقت بھی کیا ہو جائے​
میرے نزدیک مقدر کا دھنی ہے وہ نصیر​
جس پہ ہو ان کی نظر ، لطف و عطا ہو جائے
پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ
سبحان اللہ۔
براہ کرم اس مصرع کو دیکھ لیں اور جو الفاظ نیلے رنگ میں ہیں ان میں ٹائپو ہے اپنی پوسٹ کو مدون کر لیں۔​
اب بلا لو کہ مجھے دم بھروسہ نہ رہا​
 
Top