بدامنی ختم ہوگی تو چلا جاؤں گا

شمشاد

لائبریرین
ہمارے صدر صاحب نے کہا ہے کہ :

’بدامنی ختم ہوگی تو چلا جاؤں گا'

ہاہاہا کتنا مزے کا ہے ناں صدر صاحب کا بیان۔ اب نہ بدامنی ختم ہو گی نہ یہ جائیں گے۔

صدر صاحب کا یہ بیان میں نے بی بی سی اردو سے لیا ہے :

صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جب پاکستان سے بد امنی کا خاتمہ ہو جائے گا وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
اسلام آباد میں برطانوی نشریاتی ادارے سکائی ٹیلیوژن کی نامہ نگار ایلیکس کرافورڈ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر مشرف نے کہا: ’میں نے موجودہ بحران پر استعفیٰ دینے پر غور کیا تھا لیکن میں فی الحال کرسی نہیں چھوڑوں گا۔‘

واہ جی واہ صدر صاحب مجھے تو آپ کا بیان سن کر بہت مزہ آیا۔ اور ہاں میرا مشورہ ہے کہ کرسی کو بالکل نہ چھوڑنا، جیسے ہی آپ نے کرسی کو چھوڑا، ان کے پایوں نے آپ کی وہ حالت کرنی ہے جو آج تک کسی کی نہیں ہوئی۔ +ہا ہائے+
 
اظہرالحق

محفلین
اتنے سارے گیت یاد آ گئے ۔ ۔ ۔
پاکستان کی خوشحالی ۔ ۔ ۔ ۔ نہ تو آئے گی نہ ہی "یہ" جائے گا
اگر یہ چلا گیا تو شجاعت کیا کرے گا ۔ ۔ ۔ تو کل چلا جائے گا تو میں کیا کروں گا ۔ ۔۔ ۔ تو سبکو بھول جائے گا تو میں ۔ ۔ ۔
مگر ایسا نہیں ہو سکتا ۔ ۔ ۔ کیونکہ صدر صاحب کا کرسی کے بارے میں کہنا ہے ۔ ۔ ۔ بن تیرے کیا ہے جینا ۔ ۔ ۔

اسی لئیے تو ہم کہتے ہیں ۔ ۔ ۔

کچھ لوگ مر جاتے ہیں اور کچھ کو "مارنا" پڑتا ہے ۔ ۔ ۔
 
اظہرالحق

محفلین
:eek: یہ اپ نے لکھا کہا یا میں‌غلط سمجھا ہوں۔ اپ بھی دھشت گردی کے حامی؟

ہمت علی یہ دھشت گردوں کے لئے پیغام تھا :grin:

ویسے میں جمہوری دھشت گردی کا قائل ہوں :cool:، کہ ہمیں ہی اب انہیں مارنا پڑے گا ورنہ یہ خود سے یا لیڈروں سے جانے والے تو نہیں ۔ ۔۔
 
زینب

محفلین
کیا ہو گیا ہے آپ سب کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھلا جنرل صاحب خود سے جایئں گے ارے انہیں تو قائدے کے ساتھ 21 توپوں کی سالامی دے کر 4 بندے چھوڑ کے آیئں گے ضیاء کی طرح تب جا کے جاں چھوڑیں گے کرسی کی۔۔۔۔۔۔۔
 
:eek: اپ بھی تشدد کی حامی؟:confused:
 
تیلے شاہ

محفلین
اتنے سارے گیت یاد آ گئے ۔ ۔ ۔
پاکستان کی خوشحالی ۔ ۔ ۔ ۔ نہ تو آئے گی نہ ہی "یہ" جائے گا
اگر یہ چلا گیا تو شجاعت کیا کرے گا ۔ ۔ ۔ تو کل چلا جائے گا تو میں کیا کروں گا ۔ ۔۔ ۔ تو سبکو بھول جائے گا تو میں ۔ ۔ ۔
مگر ایسا نہیں ہو سکتا ۔ ۔ ۔ کیونکہ صدر صاحب کا کرسی کے بارے میں کہنا ہے ۔ ۔ ۔ بن تیرے کیا ہے جینا ۔ ۔ ۔

اسی لئیے تو ہم کہتے ہیں ۔ ۔ ۔

کچھ لوگ مر جاتے ہیں اور کچھ کو "مارنا" پڑتا ہے ۔ ۔ ۔
القائدہ۔۔۔۔۔۔:eek:
 
الف نظامی

لائبریرین
جنرل جائے گا تو نیا آنے والا کون سا امریکہ کی مدد سے سبز انقلاب لے آئے گا۔
بے وقوف عوام اور چور لیڈر!
 
ہمارے صدر صاحب نے کہا ہے کہ :

’بدامنی ختم ہوگی تو چلا جاؤں گا'

ہاہاہا کتنا مزے کا ہے ناں صدر صاحب کا بیان۔ اب نہ بدامنی ختم ہو گی نہ یہ جائیں گے۔

صدر صاحب کا یہ بیان میں نے بی بی سی اردو سے لیا ہے :

صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جب پاکستان سے بد امنی کا خاتمہ ہو جائے گا وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
اسلام آباد میں برطانوی نشریاتی ادارے سکائی ٹیلیوژن کی نامہ نگار ایلیکس کرافورڈ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر مشرف نے کہا: ’میں نے موجودہ بحران پر استعفیٰ دینے پر غور کیا تھا لیکن میں فی الحال کرسی نہیں چھوڑوں گا۔‘

واہ جی واہ صدر صاحب مجھے تو آپ کا بیان سن کر بہت مزہ آیا۔ اور ہاں میرا مشورہ ہے کہ کرسی کو بالکل نہ چھوڑنا، جیسے ہی آپ نے کرسی کو چھوڑا، ان کے پایوں نے آپ کی وہ حالت کرنی ہے جو آج تک کسی کی نہیں ہوئی۔ +ہا ہائے+

صدر صاحب! پاکستان ہی آپ کا ہے۔۔۔ہم تو یونہی اجنبی سے پاکستانی ہیں۔
 
ساجد

محفلین
جنرل جائے گا تو نیا آنے والا کون سا امریکہ کی مدد سے سبز انقلاب لے آئے گا۔
بے وقوف عوام اور چور لیڈر!
برادرم ،
آپ کی " بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی"۔
واقعی عوام بے وقوف ہے جو ان کی چکنی چپڑی باتوں میں آتی ہے اور یہ چور پھر سے لوٹ مار کرنے کے لئیے آن دھمکتے ہیں۔
اور امریکہ کی تو آپ بات ہی نہ کریں۔ قیام پاکستان کے وقت سے ہی وہ پاکستان میں بادشاہ گر رہا ہے ۔ اب اس کی دیدہ دلیریاں بڑھ چکی ہیں۔
جب ہم آپس میں ایک متحد قوم بننے کی بجائے باہم دست و گریباں رہیں گے تو امریکہ کیا کوئی بھی ہمیں ہانک سکتا ہے۔
 
Top