بدترین دشمن بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ مخدوم شہاب الدین

سید ذیشان

محفلین
اب کیا الیکشن کمیشن یا اسپیکر کو پیپر لینے سے انکار کرنا چاہیئے تھا یا نہیں ۔ :question:

اپنے ایمان سے بتائیے گا ۔
246kn7s.jpg
ربط
اس مولانا فضلو کو تو کوئی وزیراعظم بنا دو۔ یہی حسرت لے کر چل بسا تو قوم کا بڑا نقصان ہو گا۔
 

نایاب

لائبریرین
سیاں بھئے کوتوال ڈر کاہے کا
اسپیکر کو لینے ہی نہیں چاہیئے تھے ۔ اور مسترد کر دہینے چاہیئں تھے ۔
جیسے گیلانی صاحب وطن کو بھول پارٹی اور پارٹی لیڈر سے وفاداری نبھاتے رہے ۔
ویسے ہی یہ سپیکر صاحبہ بھی وفاداری نبھا رہی ہیں ۔ ملک و وطن سے نہیں بلکہ ذاتی مفاد سے
جو کہ پارٹی سے منسلک ہے ۔
یہ پاکستان کو بنائیں گے کم اور " کھپائیں کے زیادہ "
’مجھ پر بھروسہ رکھیں ۔۔۔ پہلے بھی کبھی آپ کو مایوس نہیں کیا ۔۔۔ آئندہ بھی نہیں کروں گا ۔۔۔ نیا امیدوار ایسا ہوگا جو آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔۔۔ میری اور گیلانی صاحب کی رہنمائی میں کام کریں گے۔‘
 

پپو

محفلین
اللہ ہم جیسی بے وقوف اور بدھو قوم کو ہی ہدایت دے دے جو ان جیسے ہزاروں انسانوں کے قاتلوں کو مسیحا سمجھنے میں دیر نہیں لگاتے۔
تو کیا اب کوئی آسمان اترے گا انہیں بندوں میں سے ایک بندہ ہوگا اللہ کو جب منظور ہوا وہ ابابیلوں سے کام لے لیتا ہے یہ تو پھر انسان ہیں
 

فاتح

لائبریرین
تو کیا اب کوئی آسمان اترے گا انہیں بندوں میں سے ایک بندہ ہوگا اللہ کو جب منظور ہوا وہ ابابیلوں سے کام لے لیتا ہے یہ تو پھر انسان ہیں
چلیں آپ یہی کر لیجیے کہ اس سنگدل قاتل کو جو پیسے لے کر مریضوں کو ایفی ڈرین کھلا کر قتل کرنے کا اجازت نامہ دیتا ہے، کی پوجا پاٹ کیے جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی وہ کب سے ترلے پا رہا ہے، اب ایک دفعہ تو اس کا حق بنتا ہے ناں۔
 
اس قدر کھلی ڈھٹائی کو دیکھ کر میں تو ایک نتیجے پر پہنچ گیا ہوں بھائیوں ، کہ
اللہ تعالی ہم سے شدید ناراض ہے ۔
اے میرے پروردگار میر ے اور میری قوم کے گناہ معاف فرمادے ۔
اے کاش۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ اللہ تعالٰی ہم سے شدید ناراض ہے۔

جب ہم غلط باتوں کو غلط سلط انداز میں کہہ کہلا کر اور حرام کو مختلف تاویلیں دے کر حلال کرتے رہیں گے تو یہی ہو گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اب تو سنا ہے وزیرِ لوڈ شیڈنگ کو وزیرِ اعظم بنایا جا رہا ہے۔
گذشتہ عہد گزرنے میں ہی نہیں آتا
یہ حادثہ بھی لکھو معجزوں کے خانے میں
جو رد ہوئے تھے جہاں میں کئی صدی پہلے
وہ لوگ ہم پہ مسلط ہیں اس زمانے میں
جون ایلیا
 
Top