بدنامی !

آصف

محفلین
چند بدبخت فوجی جرنیلوں نے پاکستان کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ دو دنوں میں سیکیورٹی فورسز پر تین خودکش حملے!! پاکستان کو عراق بنا دیا ہے۔ جب آپ ہر مخالف کو لاٹھی گولی سے زیر کرنے کی کوشش کریں گے تو پھر اس کے سوا کیا ہو گا۔ یہاں دیار غیر میں ہر چھوٹا بڑا پوچھتا ہے کہ پاکستان میں صرف انتہا پسند بستے ہیں۔ اب میں کیا جواب دوں کہ کم ظرف جرنیلوں نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔
 

سید ابرار

محفلین
یہ ایک بہت ہی نازک صورتحال ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان کی صدارت پر کوئی امریکی ایجنٹ بیٹھا ہو ا ہے اور ”فیصلے “ کررہا ہے ، جس کے نتیجہ میں نہ صرف پاکستان تباہ ہورہا ہے بلکہ پاکستانی فوج بھی ، پاکستان کے دانشور حضرات اورعلماء کو آگے آکر پرویز مشرف سے استعفی کا مطالبہ کرکے ایک مسلم ملک کو ”تباہ “ ہونے سے بچانا چاہئے
 

آصف

محفلین
کل رات میری اپنے والد صاحب سے فون پر بات ہو رہی تھی۔ ان کے مطابق جس طرح سے مشرف نے پاکستان اور اس کے امیج کو تباہ و برباد کیا ہے اس سے تو یہ معلوم پڑتا ہے کہ یہ کوئی ملک دشمن ایجنٹ ہے۔
 

سید ابرار

محفلین
پرویز مشرف ایک خونخوار بادشاہ
ملاحظہ فرمائیں حضرات
یزید وقت کے دور شاہی کے بدترین کارنامے ،جس میں صرف اور صرف ”خون“ نظر آتا ہے ،
”خون “،،،،،،،،،،،،،،، اور کچھ نھیں ، امریکہ کا یہ ”ایجنٹ“ اپنے فرائض بحسن و خوبی پورے کررہا ہے ، یہ صفدر محمود کا ایک مضمون ہے جو روزنامہ جنگ میں چھپا ہے ،

khuuntz6.png
-
 
Top